سری نگر//جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سر ی نگر کے نوگام علاقے میں 27 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے نوگام علاقے میں بدھ کی صبح کو مقامی لوگوں نے ایک لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔انہوں نے کہاکہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پرپہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اُس کی شناخت عمر فاروق شیخ ولد فاروق احمد شیخ ساکن گلشن نگر کے بطور کی۔اُن کے مطابق متوفی نوجوان 25 مارچ کے روزلاپتہ ہوا تھا اور اہل خانہ نے 28 مارچ کو پولیس اسٹیشن نوگام میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔سرکاری ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ طبی اور قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی گئی ہے۔