سری نگر// شمالی کشمیر کے سوپور تحصیل میں بدھ کے روز دو گاڑیوں کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی جبکہ دو دیگر شدید طورپر زخمی ہوئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سوپور میں منی ٹریکٹر اور فوجی گاڑی آپس میں ٹکرانے سے تین افراد زخمی ہو ئے ۔انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے ایک شخص کو مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت مشتاق احمد گنائی ولد مختیار احمد گنائی ساکن چھور پٹن کے بطور ہوئی ہے۔سرکاری ذرائع نے زخمیوں کی شناخت یاسین احمد لون ولد غلام محی الدین لون اور کانسٹیبل ہلال احمد وانی ولد غلام قادر وانی ساکن کاکہ پورہ پلوامہ کے طور پر کی ہے ۔پولیس نے معاملے کی نسبت ایک کیس زیر نمبر 26/2022 کے تحت درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔