سرینگر//پیر باغ سرینگر کے والدین اور طلباء نے پیر کو سرینگر میں ایک نجی اسکول کے خلاف احتجاج کیا۔احتجاج کرنے والے والدین نے کہا ہے کہ پیر باغ سرینگر میں واقع ‘اوربٹ گرلز اسکول’ ہے جسے والدین کے مطابق انہیں اعتماد میں لیے بغیر’ورلڈ فاؤنڈیشن اسکول’ میں ضم کردیا گیا ہے۔اس فیصلے کو لے کر مظاہرین نے اسکول انتظامیہ اور متعلقہ حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں 17 دسمبر کو ’’اوربٹ گرلز اسکول’’ کے پرنسپل کی طرف سے ایک واٹس ایپ پیغام موصول ہوا۔ ہم نے سوچا کہ والدین کو ’’فیس کی خاطر بلایا گیا ہے لیکن جب ہم نے مسیج کو غور سے دیکھا تو پتہ چلا کہ اس اسکول کو دوسرے اسکول کے ساتھ ضم کردیا گیا ہے۔ اسکول انتظامیہ نے یہ یکطرفہ فیصلہ تمام طلبہ سے فیس وصول کرنے کے بعد لیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اس فیصلے کے خلاف ہیں اور ایل جی منوج سنہا اور ڈائریکٹر ایجوکیشن کی مداخلت چاہتے ہیں۔ ہمیں دھوکہ دیا گیا ہے۔