جموں//کمشنر سیکرٹری جنگلات سنجیوورما نے آج یہاں وائلڈ لائف کمپلیکس منڈا میں ورلڈ ویٹ لینڈ س ڈ ے کی تقریبات کا اِفتتاح کیا۔ سنجیو ورما نے فلیگ آف کرنے سے قبل 21 پرندوں پر نظر رکھنے والوں کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ دور میں تاریخی تناظر ورلڈ ویٹ لینڈ ڈے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے نوجوان پرندوں پر نظر رکھنے والوں پر زور دیا کہ وہ فطرت کے تحفظ کے سفیر بنیں۔جموںوکشمیر کو ویٹ لینڈوں کی نعمت سے نوازا گیا ہے جو پانی ے ریچار ج، سیلاب میں کمی ، پانی صاف کرنے ، حیاتیاتی تنوع اور لائیو لی ہڈ میں اَپنے کردار کی وجہ سے اہم ماحولیاتی نظام ہیں ۔کمشنر سیکرٹری جنگلات نے کہا کہ حکومت کے مختلف وِنگوں کے ساتھ تال میل ویٹ لینڈوں کے تحفط اور بحالی کے لئے کام کر رہے ہیں۔اُنہوں نے وائلڈ لائف پروٹیکشن محکمہ کو ویٹ لینڈ کنزرویشن ریزرو میں پہلی بار اَپنے اِنتظامی منصوبوں کی تیاری سمیت مختلف اِقدامات اُٹھانے پر سراہنا کی ۔سنجیو ورما نے جموں وکشمیر کی تین رامسر سائیٹوں یعنی ولر ، ہو کر سر اور مانسر۔ سرنسر کے حوالے سے منفرد خصوصیت کا بھی تذکر ہ کیا۔ رامسر سائٹس بین الاقوامی اہمیت کی حامل آبی زمینیں ہیں۔چیف کنزرویٹر فارسٹ ڈاکٹر موہت گیرا نے آبی زمینوں کے تحفظ اور بحالی میں مقامی لوگوں بالخصوص پنچایت راج اِداروں کی شمولیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلاتی علاقوں میں ویٹ لینڈز کی بحالی کے لئے متعدد اِقدامات اُٹھارہا ہے اور اِس سلسلے میں ایک ڈائریکٹر بھی تیار کی جار ہی ہے۔چیف وائلڈ لائف وارڈن جموں وکشمیر سریش کمار گپتا نے اَپنے خطبہ اِستقبالیہ میں جموںوکشمیر میں ویٹ لینڈ کنزرویشن ریزرو کے تحفظ کے لئے محکمہ کی طرف سے اُٹھائے گئے مختلف اِقدامات اور اِس کے لئے منعقد کئے گئے بیداری پروگراموں کی تفصیل دی۔ اُنہوں نے کہا کہ محکمہ نے جموںوکشمیر یوٹی کے دوسرے حصوں جیسے سرنسر ۔ مانسر ، گھرانہ ، ہوکر سر، چٹلم ،شلابوگ ، ہائیگا م وغیرہ میں اِسی طرح کے پروگرام منعقد کئے ہیں ۔پروگراموں میں واک ، پرندوں کی نگرانی ، صفائی مہم ، شراکت داروں کی میٹنگ وغیرہ شامل ہیں۔ویٹ لینڈ وں کو بچانے کا عہد لینے کے لئے ایک دیوار کھڑی کی گئی ہے اور اس پروگرام کی صدارت صوبائی کمشنر کشمیر نے کی۔ تمام رامسر سائٹس پر ویٹ لینڈ دوستوں نے پروگرام میں شرکت کی۔دورانِ تقریب کمشنر سیکرٹری جنگلات نے بی ایل پارمو،معروف ماہر ماحولیات گل دیو راج، مشہور برڈ فوٹو گرافر اور آشیش مہاجن ، رینج آفیسر ویٹ لینڈ جموں کو اِن کی شراکت کے لئے اعزاز سے نوازا۔پروگرام کی نظامت کے فرائض ریجنل وائلڈ لائف وارڈن جموں ڈاکٹر کمار ایم کے نے اَنجام دی اوروائلڈ لائف وارڈنز انیل اتری ، امیت شرما ڈاکٹر ارون گپتا ، وائلڈ لائف سٹاف اور فطرت کے شوقین اَفراد نے تمام کووِڈ پروٹوکول کا مشاہدہ کرنے کے بعد شرکت کی۔پروگرام کے اِختتام پر کمشنر سیکرٹری فارسٹ نے گھرانہ ویٹ لینڈ کنزرویشن ریزرو میں پرندوں پر نظر رکھنے والوں کے گروپ کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔