جالندھر// بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پنجا ب کے فروز پور سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر ایک پاکستانی درانداز کو ہلاک کردیا۔بی ایس ایف پنجاب کے رابطہ عامہ کے افسر نے جمعرات کو بتایا کہ بی ایس ایف کے جوانوں نے بدھ کی دیر شام بی او پی کے ایس والا کے علاقہ میں ایک شخص کو پاکستان کی طرف سے ہندستانی سرحد میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا۔ انہوں نے بتایا کہ سلامتی دستوں کی وارننگ کے باوجوددرانداز آگے بڑھتا رہا۔ خطرے کا اندازہ لگاتے ہوئے جوانوں نے درانداز پر گولی چلادی جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ علاقہ کی تلاشی لی جارہی ہے۔