جمعہ, مارچ ۲۴, ۲۰۲۳
Nigahban
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
No Result
View All Result
Nigahban
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری
لیفٹیننٹ گورنر کا جموںوکشمیر اور لداخ این سی سی کیڈٹس کے یوم جمہوریہ دستے کے ساتھ تبادلہ خیال

لیفٹیننٹ گورنر کا جموںوکشمیر اور لداخ این سی سی کیڈٹس کے یوم جمہوریہ دستے کے ساتھ تبادلہ خیال

نگہبان خبریں by نگہبان خبریں
31/01/2022
in ٹاپ اسٹوری
0
0
SHARES
37
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegram

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج نئی دہلی میں یوم جمہوریہ پریڈ میں حصہ لینے والے این سی سی کیڈٹوں کے جموں وکشمیر اور لداخ دستے سے تبادلہ خیال کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے راج بھون کے لان میں منعقدہ بات چیت کے دوران کیڈٹس کو مبارک باد دی اور کیڈٹس اور ان کے تربیتی اِنسٹرکٹروں کی محنت اور عزم کی تعریف کی جنہوں نے وَبائی اَمراض کے چیلنجوں کے باوجود نئی دہلی میں آر ڈی سی ایونٹس کے لئے اَچھی طرح سے تربیت حاصل کی ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یوم جمہوریہ کیمپوں کے دوران آر ڈی سی دستے کے کیڈٹس نے جو اَنمول تجربہ حاصل کیا وہ ان کے لئے ایک کامیابی مستقبل کی تعمیر میں فائدہ مند ثابت ہوگا۔اُنہوں نے مزید کہا ،’’ این سی سی کیڈٹس نظم و ضبط اور قیادت کی علامت ہیں جو قوم کی تعمیر میں غیر متزلزل عزم کے ساتھ ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں وکشمیر یوٹی میں این سی سی کیڈٹس نے کووِڈ۔19 کے مشکل وقت کے دوران بیداری مہم جیسی سرگرمیوں میں مثالی قیادت کی اور ٹیکہ کاری پروگرام کے دوران تفویض کردہ مشن کو مؤثر طریقے سے اَنجام دیا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ محکمہ سکولی تعلیم اور یوتھ افیئرس دیہاتوں اور دور دراز علاقوں میں این سی سی کوریج کی توسیع کے لئے تہہ دِل سے تعاون کر رہا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہماری کوششیں نہ صرف دیہات کے نوجوانوں کو آرمڈ فورسز میں شامل ہونے کی ترغیب دے گی بلکہ ہمارے نوجوانوں میں بھائی چارے، نظم و ضبط، قومی اتحاد اور بے لوث خدمت کی اقدار کو بھی فروغ دیں گی۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سماج میں این سی سی کیڈٹس کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ کیڈٹ کے ساتھیوں کی قیادت میں مداخلت کے ذریعے جموں و کشمیر یوٹی میں منشیات کی لت کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا ،’’دنیا کی سب سے بڑی یونیفارم نوجوانوں کی آرگنائزیشن کے طور پر، این سی سی بیداری پیدا کر سکتی ہے، منشیات کے استعمال سے لڑنے کا ماحول بنا سکتی ہے اور کالجوں اور کمیونٹی میں نوجوان اور کمزور لوگوں کے تجسس کی مؤثر رہنمائی کر سکتی ہے۔‘‘اِس برس جے کے اینڈ ایل کا یوم جمہوریہ پریڈ دستہ جموںوکشمیر اور لداخ ڈائریکٹوریٹ کی نمائندگی کے لئے تین سخت اور مشکل پری آر ڈی سی کیمپوں کے سخت عمل کے بعد 57 کیڈٹس پر مشتمل تھا۔ راج پتھ پریڈ کے لئے 16کیڈٹس کا اِنتخاب کیا گیا ،04 کو گارڈ آف آنر کے لئے اور 03 کیڈٹس کو اِس برس ڈی جی این سی سی کمنڈیشن کا رڈز سے نوازا گیاہے۔اِس موقعہ پر کیڈٹ انو چودھری نے یوم جمہوریہ پریڈ ۔2022ء کے لئے جے کے اینڈ ایل کے دستے کے اِنتخاب کے عمل کے دوران حاصل کردہ اَپنے تجربے شیئر کئے اور کیڈٹ جرنیش بندرال نے یوم جمہوریہ کے دوران دوستی کو فروغ دینے کے اَپنے تجربے کااِظہار کیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل این سی سی ڈائریکٹوریٹ جے کے اینڈ ایل میجر جنرل رنجن مہاجن نے این سی سی ڈائریکٹوریٹ کے کیڈٹس کی کامیابیوں اور سرگرمیوں اور ہندوستانی فوج،آرمڈ فورسزور دیگر رینک میں این سی سی کیڈٹس کے انتخاب پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہاکہ این سی سی کیڈٹس ’’شہیدوں کو شت شت نمن‘‘ اقدام کے ایک حصے کے طور پر شہیدوں کے نمبروں کے تقریباً 700 کنبوں کا دورہ کریں گے۔اس موقع پر این سی سی کیڈٹس کی ایک ٹیم نے این سی سی کاگیت’’ ہم سب بھارتی ہیں‘‘ پڑھا۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار، پرنسپل سیکرٹری امور نوجوان و کھیل کود آلوک کمار ، اِنتظامی سیکرٹری سکولی تعلیم بی کے سنگھ، پرنشپل سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ منوج کمار دویدی ، ڈائریکٹر سکولی تعلیم جموں ڈاکٹر روی شنکر شرما، بریگیڈئیر این آر بابو، ڈی ڈی جی کرنل رویندر سنگھ، کنٹین جنٹ کمانڈر، سینئر اَفسران ، اے این اوز اور اِنسٹرکٹران موجود تھے۔

ShareTweetSendShare
Previous Post

سری نگر پولیس نے منشیات کی بدعت کی بیخ کنی کیلئےہیلپ لائن قائم کی

Next Post

آئی جی پی کشمیر کا دوہ سوپور ، سیکورٹی صورتحال کا جائیزہ لیا

نگہبان خبریں

نگہبان خبریں

Next Post
آئی جی پی کشمیر کا دوہ سوپور ، سیکورٹی صورتحال کا جائیزہ لیا

آئی جی پی کشمیر کا دوہ سوپور ، سیکورٹی صورتحال کا جائیزہ لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Trending
  • Comments
  • Latest
کولگام انکاؤنٹر میں ایس او جی اہلکار اور ایک جنگجوازجان

کولگام انکاؤنٹر میں ایس او جی اہلکار اور ایک جنگجوازجان

12/01/2022
صوبائی کمشنر نے کشمیر میں کووِڈ ۔19 وَبائی بیماری کی تیسری لہر سے پیداشدہ صورتحال کاجائزہ لیا

سرکاری ملازمین کو 15سال کی عمر سے تعلیمی اور سماجی تفصیلات فراہم کرنا لازمی / ڈویژنل کمشنر کشمیر

30/01/2022
کشتواڑ میں چھت سے گرنے والی برف میں سات سالہ لڑکا زندہ دفن

کشتواڑ میں چھت سے گرنے والی برف میں سات سالہ لڑکا زندہ دفن

18/01/2022
سرینگرجموں شاہراہ پر حادثہ،بمنہ سرینگر کا نوجوان ازجان

سرینگرجموں شاہراہ پر حادثہ،بمنہ سرینگر کا نوجوان ازجان

05/01/2022
اوڑی میں ایل او سی پر اسلحہ و گولہ بارود اور منشیات بر آمد/پولیس

انشا اللہ ہم بھی اپنی رویت ہلال کمیٹی بنائیں گے/ڈاکٹر درخشاں اندرابی

أونشارتد: أحدث العروض التوضيحية المفقودة تراث عرض الكنز الصيد ديو في المزامنة

مشاهدة جوستين تيمبرليك ‘صرخة لي نهر’ تعال إلى الحياة في الرقص مليء بالجمال

فورسبرونغ دورش تيشنيك: أوس تيش جيانتس v ألمانيا في سباق السيارات بدون سائق

اوڑی میں ایل او سی پر اسلحہ و گولہ بارود اور منشیات بر آمد/پولیس

انشا اللہ ہم بھی اپنی رویت ہلال کمیٹی بنائیں گے/ڈاکٹر درخشاں اندرابی

24/03/2023
مارگن ٹاپ اننت ناگ سے وارون کشتواڑ کی اور پیدل سفر کرنے والے چھ افراد لاپتہ ہو گئے

جموں : ماں بیٹی پراسرا ر طور پر لاپتہ، تلاش جاری

24/03/2023
اروناچل میں ہندوستانی نوجوان کا اغوا تشویشناک:راہل

مودی سرنام تبصرہ معاملے میں راہل گاندھی کو دو سال کی قید، ضمانت منظور

24/03/2023
کشمیر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں کمی درج

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان، شبانہ درجہ حرارت میں بہتری

24/03/2023

أخبار حديثة

اوڑی میں ایل او سی پر اسلحہ و گولہ بارود اور منشیات بر آمد/پولیس

انشا اللہ ہم بھی اپنی رویت ہلال کمیٹی بنائیں گے/ڈاکٹر درخشاں اندرابی

24/03/2023
مارگن ٹاپ اننت ناگ سے وارون کشتواڑ کی اور پیدل سفر کرنے والے چھ افراد لاپتہ ہو گئے

جموں : ماں بیٹی پراسرا ر طور پر لاپتہ، تلاش جاری

24/03/2023
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
Designed by Gabfire.in © Nigahban
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English

Designed by Gabfire.in © Nigahban