سرینگر// آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے دیگر پولیس آفیسران کے ہمراہ سوپور کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے وہاں سیکورٹی صورتحال کا جائیزہ لیا ۔ ادھر آئی جی پی نے حسن پورہ بجبہاڑہ کا بھی دورہ کرکے وہاں مہلوک پولیس کانسٹبل کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار نے دیگر آفیسران کے ہمراہ سوموار کو شمالی قصبہ سوپور کا دورہ کیا جا دوران انہوں نے وہاں پولیس و دیگر سیکورٹی فورسز کے آفیسران کے ساتھ میٹنگ منعقد کی جس میں سیکورٹی صورتحال کا جائیزہ لیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس موقعہ پر آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے پولیس و سیکورٹی فورسز کو ہدایت دی گئی کہ وہ جنگجوئوں مخالف آپریشنوں میں تیزی لائی اور ساتھ ہی علاقے میںمنشیات اسمگلروں کے خلاف کڑی سے کڑی کارورائی کی جائے ۔ سوپور دورے کے بعد آئی جی کشمیر وجے کمار نے ڈی آئی جی جنوبی کشمیر اور ایس ایس پی اننت ناگ کے ہمراہ حسن پورہ بجبہاڑہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گزشتہ دنوں جنگجو ئوں حملے میں مارے گئے پولیس ہیڈ کانسٹبل علی محمد گنائی کے لواحقین سے تعزیت کی اور ان کی ڈھارس بندھائی ۔ اس موقعہ پر آئی جی پی کشمیر نے دکھ زدہ خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔