سری نگر// شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں دریائے جہلم میں جمعے کے صبح غرقآب ہونے والے دو بھائیوں میں سے دوسرے بھائی کی لاش کو ہفتے کی صبح بر آمد کی گئی۔واضح رہے کہ بارہمولہ کے خواجہ باغ علاقے میں جمعے کی صبح دو بھائی نثار احمد ملہ اور ہلال احمد ملہ پسران منصور احمد ملہ ساکنان لار واگٹھ بانڈی پورہ ریت نکالنے کے دوران غرقآب ہوئے تھے جس کے بعد بچاؤ آپریشن شروع کر دیا گیا تھا اور ہلال احمد کی لاش کو جمعے کی شام کو ہی بر آمد کیا گیا تھا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعے کی شام کو اندھیرے اور سردی کے پیش نظر آپریشن کو معطل کر دیا تھا اور ہفتے کی صبح دوبارہ شروع کر دیا گیا۔انہوں نے کہ ہفتے کی صبح دوسرے بھائی نثار احمد کی لاش کو بھی بر آمد کیا گیا۔دریں اثنا ایک پولیس افسر نے دوسرے بھائی کی لاش بر آمد کرنے کی تصدیق کی۔