ہم مستقبل میں ریزرویشن کو مزید بڑھانے کیلئے پُر عزم ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر
جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے نیشنل گرل چائلڈ ڈے کے موقعہ پر جموںوکشمیر پولیس میں نان گزیٹیڈ اَسامیوں میں خواتین کے لئے 15 فیصد ریزرویشن کا اعلان کیا۔ اِس تاریخی فیصلے سے جموںوکشمیر یوٹی میں خواتین کو بااِختیار بنانے میں مزید تقویت ملے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے مز ید کہا کہ 15فیصد ریزرویشن صرف شروعات ہے اور حکومت مستقبل میں اسے مزید بڑھانے کے لئے پُر عزم ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ خواتین اور لڑکیوں کو تبدیلی کے ایجنٹ بننے کے لئے جموںوکشمیر حکومت ناری شکتی کی سماجی اور اقتصادی بااختیار بنانے کو یقینی بنانے کے لئے پُر عزم ہے۔‘‘جے کے پی میں خواتین کے لئے 15فیصد ریزرویشن کا قدم پولیس فورس میں خواتین کو مناسب نمائندگی دے گا اور یہ اقدام ایک پُر امن ، خوشحال اور پائیدار معاشرے کی بنیادرکھے گا۔ 2019ء سے پہلے کئی یقین دہانیوں کے باوجود جموںوکشمیر پولیس میں خواتین کے لئے ریزرویشن کے معاملے پر کبھی توجہ نہیں دی گئی ۔ فی الحال بغیر کسی خصوصی ریزرویشن کے خواتین جموںوکشمیر پولیس کی کل نفری کا 3فیصد بنتی ہیںاور مستقبل کی بھرتیوں میں ریزرویشن لاگو ہونے کے بعد یہ تعداد بڑھے گی۔