نینی تال// اتراکھنڈ پولس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے پنجاب کے پٹھان کوٹ، لدھیانہ اور نواں شہر میں بم دھماکوں کی سازش کے کلیدی ملزم دہشت گرد کو پناہ دینے کے الزام میں اودھم سنگھ نگر سے چار نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے ترائی میں خالصتان ٹائیگر فورس (KTF) کے ماڈیول کو بھی بروقت ختم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔اس معاملے کا انکشاف ردرپور میں ادھم سنگھ نگر کے نو تعینات سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولس (ایس ایس پی) بریندرجیت سنگھ اور ایس ٹی ایف کے سربراہ اجے سنگھ نے مشترکہ طور پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال نومبر 2021 میں پنجاب کے تین شہروں میں بم دھماکوں کے واقعات درج ہوئے تھے۔سکیورٹی کے اداروں نے اس معاملے میں چھ دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔ بم دھماکے کی سازش کے کلیدی ملزم سکھ پریت عرف سکھ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ الزام ہے کہ وہ اتراکھنڈ فرار ہو گیا اور ترائی میں چھپا ہوا ہے۔ اس کام میں اس کی مدد شمشیر عرف شیرا عرف سبی، ہرپریت سنگھ عرف ہیپی دونوں گرنام سنگھ ساکن شیو مندر گاؤں رام نگر کیلاکھیڑا ادھم سنگھ نگر کے بیٹے ہیں اور اجمیر سنگھ منڈ عرف لاڈی ولد مرحوم گورویل سنگھ ساکن بیت کھیڑی تھانہ باج پور، ادھم سنگھ نگر اور گروپال سنگھ عرف گوری ڈھلو ولد گردیپ سنگھ ساکن گولو ٹانڈہ، تھانہ سوار، رام پور، یوپی کو جمعہ کے روز گرفتار کیا گیا ہے۔