اتوار, اکتوبر ۱, ۲۰۲۳
Nigahban
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • مضامین
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • مضامین
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
No Result
View All Result
Nigahban
No Result
View All Result
Home بین الاقوامی
یمن: جیل پر فضائی حملے میں 100 سے زائد افراد ہلاک

یمن: جیل پر فضائی حملے میں 100 سے زائد افراد ہلاک

نگہبان خبریں by نگہبان خبریں
22/01/2022
in بین الاقوامی
0
0
SHARES
10
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegram

یمن میں طویل عرصے سے جاری تنازع میں ایک بار پھر شدت آگئی ہے اور ایک جیل پر فضائی حملے میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے جبکہ بمباری کے ایک اور واقعے میں 3 بچے ہلاک ہوئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ حوثی باغیوں نے بھیانک وڈیو جاری کی ہے جس میں جیل پر حملے کے بعد ملبے میں دبی مسخ لاشیں نظر آرہی ہیں، حملے میں صعدہ کے شمالی مرکز میں واقع جیل کی عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی۔سیف دی چلڈرن نامی تنظیم کا کہنا ہے کہ حُدیدہ کے جنوبی ساحلی قصبے میں سعودی اتحادی فورسز کے ٹیلی کمیونی کیشن سہولت مرکز پر فضائی حملے میں 3 بچے جاں بحق ہوگئے، بچے عمارت کے قریب کھیل رہے تھے، پورے یمن میں انٹرنیٹ بھی بند ہے۔سیو دی چلڈرن کا کہنا ہے کہ جس وقت حملہ کیا گیا مبینہ طور پر بچے اس وقت عمارت کے قریب موجود فٹبال گراؤنڈ میں کھیل رہے تھے۔یہ حملے حوثی باغیوں کی جانب سے جنگ کو نئے مرحلے میں داخل کرتے ہوئے ابوظبی میں ڈرون اور میزائل حملوں کے دعووں کے بعد سامنے آئے ہیں، ابوظبی میں 5 دن قبل حوثی باغیوں کے حملے میں 3 افراد ہلاک ہوئے تھے۔متحدہ عرب امارات، جو باغیوں سے لڑنے والی سعودی اتحادی فورسز کا حصہ ہے، اس نے جوابی حملوں کی دھمکی دی تھی۔ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے مطابق سعدہ میں جیل پر حملے کے بعد ہسپتال بھر گئے ہیں، صرف ایک ہسپتال میں ہی 200 زخمیوں کو لایا گیا۔یمن میں انٹرنیشنل کمیٹی فار ریڈ کراس کے ترجمان بشیر عمر نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ 100 سے زیادہ افراد ہلاک اور زخمی ہیں جبکہ تعداد مزید بڑھ رہی ہے۔ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے یمن میں مشن ہیڈ احمد محت نے کہا کہ فضائی حملے کی جگہ پر ابھی کئی لاشیں موجود ہیں، کئی لوگ لاپتا ہیں، یہ جاننا تقریباً ناممکن لگتا ہے کہ کتنے لوگ مارے گئے، یہ تشدد کا خوفناک عمل ہے۔حوثی باغیوں کے حملے کے خلاف یو اے ای کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جمعہ کو شیڈول تھا، یو اے ای یکم جنوری سے ایک غیر مستقل رکن کی حیثیت سے سلامتی کمیٹی کا رکن ہے۔متحدہ عرب امارات، سعودی عرب کی قیادت میں فوجی اتحاد کا حصہ ہے جو 2015 سے ایک ایسے تنازع پر باغیوں کے خلاف لڑ رہا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں یمنی شہری بے گھر اور قحط کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔اتحاد نے حدیدہ میں حملے کا دعویٰ کیا، جو جنگ سے تباہ ملک کی اہم ترین بندرگاہ ہے، لیکن یہ نہیں کہا کہ اس نے صعدہ پر کوئی حملہ کیا ہے۔سعودیکی سرکاری نیوز ایجنسی کا کہنا تھا کہ اتحادی فورسز نے حوثی ملیشیا کی صلاحیت کو نقصان پہنچانے کے لیے متعین حملے کیے ہیں۔

ShareTweetSendShare
Previous Post

پنجاب میں بم دھماکوں کی سازش کے کلیدی ملزم کو پناہ دینے والے چار افراد ترائی سے گرفتار

Next Post

یورپین یونین کا محدود عملے کے ساتھ افغانستان میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان

نگہبان خبریں

نگہبان خبریں

Next Post
یورپین یونین کا محدود عملے کے ساتھ افغانستان میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان

یورپین یونین کا محدود عملے کے ساتھ افغانستان میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Trending
  • Comments
  • Latest
کولگام انکاؤنٹر میں ایس او جی اہلکار اور ایک جنگجوازجان

کولگام انکاؤنٹر میں ایس او جی اہلکار اور ایک جنگجوازجان

12/01/2022
صوبائی کمشنر نے کشمیر میں کووِڈ ۔19 وَبائی بیماری کی تیسری لہر سے پیداشدہ صورتحال کاجائزہ لیا

سرکاری ملازمین کو 15سال کی عمر سے تعلیمی اور سماجی تفصیلات فراہم کرنا لازمی / ڈویژنل کمشنر کشمیر

30/01/2022
کشتواڑ میں چھت سے گرنے والی برف میں سات سالہ لڑکا زندہ دفن

کشتواڑ میں چھت سے گرنے والی برف میں سات سالہ لڑکا زندہ دفن

18/01/2022
سرینگرجموں شاہراہ پر حادثہ،بمنہ سرینگر کا نوجوان ازجان

سرینگرجموں شاہراہ پر حادثہ،بمنہ سرینگر کا نوجوان ازجان

05/01/2022
بلوچستان میں مستونگ میں 12 ربیع الاول کے جلوس کے قریب ’خودکش دھماکہ‘، 52 افراد جاں بحق

بلوچستان میں مستونگ میں 12 ربیع الاول کے جلوس کے قریب ’خودکش دھماکہ‘، 52 افراد جاں بحق

أونشارتد: أحدث العروض التوضيحية المفقودة تراث عرض الكنز الصيد ديو في المزامنة

مشاهدة جوستين تيمبرليك ‘صرخة لي نهر’ تعال إلى الحياة في الرقص مليء بالجمال

فورسبرونغ دورش تيشنيك: أوس تيش جيانتس v ألمانيا في سباق السيارات بدون سائق

بلوچستان میں مستونگ میں 12 ربیع الاول کے جلوس کے قریب ’خودکش دھماکہ‘، 52 افراد جاں بحق

بلوچستان میں مستونگ میں 12 ربیع الاول کے جلوس کے قریب ’خودکش دھماکہ‘، 52 افراد جاں بحق

30/09/2023
موجودہ دور میں لوگوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے/عمر عبدا للہ

عیدمیلادالنبی (ص)کی تعطیل ایک روز قبل دینے سے لوگوں کے دل مجروح کئے گئے:عمر عبداللہ

30/09/2023
بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد ضبط:پولیس

کولگام میں پنجاب کے دو منشات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد:پولیس

30/09/2023
کپواڑہ کے بشتر سڑکوں پر انتظامہ برف ہٹانے میں ناکام، مقامی لوگوں نے جلدی برف ہٹانے کی مانگ کی

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک دو مارٹر شیل بر آمد

30/09/2023

أخبار حديثة

بلوچستان میں مستونگ میں 12 ربیع الاول کے جلوس کے قریب ’خودکش دھماکہ‘، 52 افراد جاں بحق

بلوچستان میں مستونگ میں 12 ربیع الاول کے جلوس کے قریب ’خودکش دھماکہ‘، 52 افراد جاں بحق

30/09/2023
موجودہ دور میں لوگوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے/عمر عبدا للہ

عیدمیلادالنبی (ص)کی تعطیل ایک روز قبل دینے سے لوگوں کے دل مجروح کئے گئے:عمر عبداللہ

30/09/2023
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • مضامین
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
Designed by Gabfire.in © Nigahban
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • مضامین
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English

Designed by Gabfire.in © Nigahban