جموں//جموں وکشمیر کے سرمائی دارلخلافہ جموں میں مزید 8علاقوں کوبندش والے زون قرار دیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں ضلعے میں وائرس کے ریکارڈ توڑ معاملات درج ہونے کے بعد آٹھ علاقوں میں بندشیں عائد کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کیلاش نگر تالاب تلو جموں، شاپنگ سینٹر بخشی نگر جموں، ترکوٹا نگر سیکٹر چار، بشنا وارڈ تین، روپ نگر سیکٹر آٹھ، پمپوش کالونی سیکٹر دو ، سویٹ ہوم اپارٹمنٹ ،سی ڈی گھپتا ہاوس چھانی ہمت جموں ،بی ایس این ایل ایکسچینج بن تلاب جموں، گاندھی نگر جموں کو مائیکرو کنٹونمنٹ زون قرار دیا گیا ہے۔اُن کے مطابق مذکورہ علاقوں میں کووڈ کے متعدد کیس رپورٹ ہونے کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر کی ہدایت پر سخت پابندی عائد کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چونکہ جموں ضلع میں کورونا وائرس کے یومیہ معاملات لگاتار بڑھ رہے ہیں جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں کی نگرانی کی خاطر تحصیلداروں کے ساتھ ساتھ مقامی تھانہ داروں کی بھی تعیناتی عمل میں لائی ہے تاکہ عدولی حکمی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔