اتوار, اپریل ۲, ۲۰۲۳
Nigahban
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
No Result
View All Result
Nigahban
No Result
View All Result
Home بین الاقوامی
جمہوری قیادت ممالک میں آمروں کے انسداد کیلئے مزید کام کریں، ہیومین رائٹس واچ

جمہوری قیادت ممالک میں آمروں کے انسداد کیلئے مزید کام کریں، ہیومین رائٹس واچ

نگہبان خبریں by نگہبان خبریں
14/01/2022
in بین الاقوامی
0
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegram

ہیومین رائٹس واچ کے سربراہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں جمہوری رہنماؤں کی جمہوری روایات اور اقدار پر موثر طریقے سے پابندی نہ کرنے کے باعث دنیا بھر میں آمروں کو ابھرنے کا موقع ملتا ہے۔خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ہیومین رائٹس واچ کے سربراہ کنیتھ روتھ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ کورونا اور ماحولیاتی تباہی کے بڑھتے خدشات جیسے عالمی چیلجنز سے نمنٹنے کے لیے جمہوری طریقے سے منتخب رہنماوں کو بہادرانہ اور اصول پسندانہ قیادت کرنے کی ضرورت ہے۔ہیومین رائٹس واچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ہمیں خوف ہے کہ اگر جمہوری رہنما اس موقعے پر نمایاں طور کھڑے نہیں ہوتے اور جس طرح کی وژنری قیادت کی اس وقت ضرورت ہے اس کا مظاہرہ نہیں کرتے تو وہ لوگوں میں ایک طرح کی مایوسی اور جھنجھلاہٹ پیدا کر رہے ہیں جو کہ آمرانہ اور مطلق العنان حکمرانوں کے لیے بہت زرخیز بنیاد فراہم کرتی ہے اور بلاشبہ یہ ظاہر ہے کہ آمرانہ طرز حکمرانی کو عروج مل رہا ہے۔ہیومین رائٹس واچ کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق 750 سے زائد صفحات پر مشتمل سالانہ رپورٹ جاری کردی گئی تھی، جس میں دنیا بھر میں چین، روس، بیلاروس اور مصر جیسے ممالک میں مخالفانہ آوازوں کے خلاف بڑھتے کریک ڈاون کی تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔رپورٹ میں میانمار اور سوڈان سمیت دنیا بھر میں ہونے والی حالیہ فوجی بغاوتوں کو نمایاں کیا گیا ہے اور دنیا کے جمہوری ممالک یا وہ ممالک جو کبھی جمہوری تھے جیسے ہنگری، پولینڈ، برازیل، بھارت اور گزشتہ سال امریکا میں آمرانہ رجحان رکھنے والے رہنماوں کے ابھرنے کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔انسانی حقوق کے ادارے کے سربراہ نے خبردار کیا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے 2020 کے الیکشن کے نتائج کو تبدیل کرانے کی کوشش ناکام ہوئی لیکن امریکی جمہوریت کو اب بھی چیلنج کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے ہونے والے کیپیٹل ہل فسادات صرف ایک ابتدا تھی۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں خدشہ ہےکہ 6 جنوری کے فسادات انتخاب کے نتائج تبدیل کرنے کی ایک چھوٹی سی کوشش تھی اور اب آئندہ صدارتی انتخاب پر نظر رکھتے ہوئے مزید مؤثر کوششیں جاری ہیں۔رپورٹ کے مطابق انہوں نے جمہوریہ چیک اور اسرائیل کی طرح ’’بدعنوان آمر‘‘کو بے دخل کرنے کے لیے مختلف سیاسی سوچ رکھنے والی جماعتوں کے وسیع اتحاد کے ابھرنے پر روشنی ڈالی۔انہوں نے میانمار اور سوڈان جیسے ظالمانہ فوجی حکومتوں والے ممالک میں حراست یا گولی کا شکار ہونے کے خطرے کے باوجود ہونے والے جمہوریت کے حامیوں کے مظاہروں اور بڑے پیمانے پر سول نافرمانی کی تحریکوں کی طرف بھی اشارہ کیا۔روتھ نے کہا کہ جو حکمران آمرانہ طرز حکومت کو دوبارہ نافذ کرنا یا اسے برقرار رکھنا چاہتے ہیں، ان کے خلاف بہت سخت مزاحمت کے ساتھ ایک جنگ جاری ہے۔ہم عالمی سطح پر جمہوری رہنماؤں کے ساتھ ایک غیر اطمینان بخش حالات دیکھ رہے ہیں، ہمیں فوری طور پر جمہوریت کے ساتھ بہتر طرز حکمرانی اورانسانی حقوق کے تحفظ کے لیے مزید مسلسل آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

ShareTweetSendShare
Previous Post

نوواک جوکووچ کے ویزے پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم

Next Post

دہلی میںکووڈ کے معاملے بڑھ رہے لیکن فکر کی بات نہیں/کجریوال

نگہبان خبریں

نگہبان خبریں

Next Post
دہلی میںکووڈ کے معاملے بڑھ رہے لیکن فکر کی بات نہیں/کجریوال

دہلی میںکووڈ کے معاملے بڑھ رہے لیکن فکر کی بات نہیں/کجریوال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Trending
  • Comments
  • Latest
کولگام انکاؤنٹر میں ایس او جی اہلکار اور ایک جنگجوازجان

کولگام انکاؤنٹر میں ایس او جی اہلکار اور ایک جنگجوازجان

12/01/2022
صوبائی کمشنر نے کشمیر میں کووِڈ ۔19 وَبائی بیماری کی تیسری لہر سے پیداشدہ صورتحال کاجائزہ لیا

سرکاری ملازمین کو 15سال کی عمر سے تعلیمی اور سماجی تفصیلات فراہم کرنا لازمی / ڈویژنل کمشنر کشمیر

30/01/2022
کشتواڑ میں چھت سے گرنے والی برف میں سات سالہ لڑکا زندہ دفن

کشتواڑ میں چھت سے گرنے والی برف میں سات سالہ لڑکا زندہ دفن

18/01/2022
سرینگرجموں شاہراہ پر حادثہ،بمنہ سرینگر کا نوجوان ازجان

سرینگرجموں شاہراہ پر حادثہ،بمنہ سرینگر کا نوجوان ازجان

05/01/2022
کپواڑہ کے بشتر سڑکوں پر انتظامہ برف ہٹانے میں ناکام، مقامی لوگوں نے جلدی برف ہٹانے کی مانگ کی

صدقہ فطر 65 روپیہ فی کس مقرر/ مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام

أونشارتد: أحدث العروض التوضيحية المفقودة تراث عرض الكنز الصيد ديو في المزامنة

مشاهدة جوستين تيمبرليك ‘صرخة لي نهر’ تعال إلى الحياة في الرقص مليء بالجمال

فورسبرونغ دورش تيشنيك: أوس تيش جيانتس v ألمانيا في سباق السيارات بدون سائق

کپواڑہ کے بشتر سڑکوں پر انتظامہ برف ہٹانے میں ناکام، مقامی لوگوں نے جلدی برف ہٹانے کی مانگ کی

صدقہ فطر 65 روپیہ فی کس مقرر/ مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام

02/04/2023
وادی کشمیر کے مختلف حصوں میں دوران شب شدید بارشیں

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری،پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باراں، باغ مالکان سے باغوں کی دو پاشی نہ کرنے کی تاکید

02/04/2023
کشمیر: گرمی میں بتدریج اضافہ درج ہو رہا ہے، سیاحتی مقامات پر مقامی سیاحوں کا رش

پونچھ میں تین لڑکیوں کی مبینہ خود کشی کی کوشش، ایک از جان

02/04/2023
جموں میں بین الاقوامی سرحد پر مشتبہ ڈرون کی سرگرمی

بی ایس پی نے جموں میں بین الاقوامی سرحد پر مشتبہ پاکستانی ڈورن کو واپس بھگایا

02/04/2023

أخبار حديثة

کپواڑہ کے بشتر سڑکوں پر انتظامہ برف ہٹانے میں ناکام، مقامی لوگوں نے جلدی برف ہٹانے کی مانگ کی

صدقہ فطر 65 روپیہ فی کس مقرر/ مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام

02/04/2023
وادی کشمیر کے مختلف حصوں میں دوران شب شدید بارشیں

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری،پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باراں، باغ مالکان سے باغوں کی دو پاشی نہ کرنے کی تاکید

02/04/2023
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
Designed by Gabfire.in © Nigahban
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English

Designed by Gabfire.in © Nigahban