نئی دہلی//دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے جمعہ کو کہا کہ قومی راجدھانی میںکووڈ19 کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔لیکن فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔کیونکہ مریضوں کے اسپتال میں داخل ہونے کی شرح اور اموات کم ہے۔انہوں نے لوگوں کی ذمہ دارانہ سلوک کرنے کے لئے کہا اور انہیں یقین دلایا کہ سرکار نے سبھی تیاریاں کرلی ہیں اور اسپتال میںضرورت کے مطابق بسر ہیں۔کجریوال نے صحافیوں سے کہا کہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔معاملے بڑھ رہے ہیں لیکن مریضوں کے اسپتال میں داخل ہونے اور اموات کی شرح کم ہے۔ہم نے سبھی تیاریاں کرلی ہیں۔اسپتالوں میں بستروں کی کمی نہیں ہے۔طبی محکمہ کے اعداد وشمارکے مطابق دہلی میں جمعرات کو کووڈ19کے زیادہ تر28,667 نئے معاملے سامنے آئے تھے۔جبکہ 31مریضوں کی موت ہوگئی تھی۔دریں اثناء انفیکشن کی شرح بڑھ کر29.21فیصد ہوگئی تھی۔