سری نگر// جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے ہتھ لنگو اوڑی علاقے میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک ہوئے ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں 20 سالہ دوشیزہ زخمی ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز ہتھ لنگو اوڑی میں 20 سالہ لڑکی ماسومہ بانو دختر جمہ چچی بکریاں چرا رہی تھی کہ اس دوران اُس کا پیر زیر زمین بارودی سرنگ پڑا جس کے نتیجے میں ایک زور دار دھماکہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے میں دوشیزہ شدید طورپر زخمی ہوئی اور اُس کو علاج ومعالجہ کی خاطر سب ضلع اسپتال پہنچایا گیا جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اُس کو گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہ مولہ ریفر کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ دوشیزہ کے پاوں کو کاٹا گیا ہے۔