جموں//پرنسپل سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی صدارت میں آج یہاں مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش کی یاد میں مختلف پہلوؤں پر غور کرنے کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی کی دوسری میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود شیتل نندا ، صوبائی کمشنر کشمیر ڈاکٹر راگھو لنگر ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ روہت شرما اور محکمہ ثقافت کے نمائندوں نے شرکت کی۔کمیٹی نے مہاراجہ ہری سنگھ کی شراکت کے بارے میں ممتاز مورّخین اور ماہرین تعلیم کی طرف سے ریکارڈ کئے گئے خیالات پر تفصیلی بحث کی ۔ کمیٹی نے فیصلہ لیا کہ مہاراجہ ہری سنگھ کی شراکت سے متعلق دیگر متعلقہ پہلوئوں اور معلومات کے لئے مزید غور و فکر کی ضرورت ہے جس میں دیگر ریاستوں اور یوٹیوں میں اِسی طرح کے پس منظر کے حامل نامور اَفراد کے لئے اِسی طرح کی دفعات کے ساتھ ساتھ جموںوکشمیر میں حالیہ ماضی میں تعطیلات کو ختم اور اعلان کیا گیا ہے۔فیصلہ لیا گیا کہ جیسے ہی مطلوبہ معلومات مرتب ہوں گی ،کمیٹی ان تمام پہلوئوں پر غور وخوض کے بعد سفارشات کو حتمی شکل دے گی اور اِس معاملے میں حتمی فیصلے کے لئے رِپورٹ حکومت کے سامنے پیش کرے گی۔