سری نگر//پرنسپل سیکرٹری اشوک کمار پرمار نے آج ہو کر سر ویٹ لینڈ کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں آب گاہ کی بحالی کے لئے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔پرنسپل سیکرٹری کے ہمراہ چیف اِنجینئرآبپاشی و فلڈ کنٹرول کشمیر نریش کمار ، ایس اِی ہائیڈرولک سرکل بڈگام ، ایگزیکٹیو اِنجینئر نربل اور محکمہ کے دیگر سینئر اَفسران بی تھے۔دورے کے دوران پرنسپل سیکرٹری نے اِس بات پر روشنی ڈالی کہ ویٹ لینڈس بیالوجیکل ہاٹ مقامات ہیں اور قدرتی ماحولیاتی توازن کے ساتھ ساتھ تحفظ میں بھی اہم کردار اَدا کرتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہو کر سر ویٹ لینڈ کو سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دینے کی ضرورت ہے کیوں کہ یہ سائبیریا اور دیگر سرد مقامات سے آنے والے خوبصورت مائیگرنٹ پرندوں اور ایویس کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں جو سیاحوں کو دلکش نظارے فراہم کرتے ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے اَفسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ہو کر سر ویٹ لینڈ کے داخلے اور خارجی راستے پر مجوزہ دروازوں کی حالت کے علاوہ ویٹ لینڈ پر کئے جانے والے کاموں کی دیگر تکنیکی چیزوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔چیف اِنجینئر آئی اینڈ ایف سی کشمیر نے پرنسپل سیکرٹر ی جانکاری دی کہ محکمہ ہوکر سر ویٹ لینڈ کے داخلی اور خارجی راستے پر دو گیٹ تعمیر کرنے جارہا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ دروازوں کی چوڑائی 80 میٹر ہے اور ہر ایک کی اونچائی 3 میٹر ہے ۔چیف اِنجینئر نے پرنسپل سیکرٹری کو یہ بھی بتایا کہ دروازے تمام ڈیجیٹل کنٹرول سسٹم کے ساتھ خود بخود کنٹرول ہوتے ہیںاور ان میں انرجی بیک اَپ کا کافی اِنتظام ہوتا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ گیٹ آئی اینڈ ایف سی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے گیٹ لینڈز کے حوالے سے این جی ٹی کے رہنما خطوط پر عمل کرنے کے لئے تعمیر کئے جارہے ہیں۔دریں اثنا، پرنسپل سیکرٹری نے شریف آباد پُل پر فلڈ سپل چینل کی سائٹ کا بھی دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں فلڈ سپل چینل کی بحالی کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔