سرینگر//جموں کشمیر میں امسال گزشتہ تیس برسوں میں پہلی بار بڑی تعداد میں سیاحوں کی بڑی تعداد نے سیر کی ۔ اعدادشمار کے مطابق رواں برس اب تک 1.65سیاح وادی وارد ہوئے ہیں۔ ادھر جموں کشمیر میں سیاحت کو بڑھاوادینے کیلئے مزید 75نئے سیاحتی مقامات کو نقشے پر لایاجارہا ہے۔ جبکہ سرینگر کے ہوائی اڈے پر شبانہ پروازوں سے بھی سیاحت کو بڑھاوا ملاہے ۔ سی این آئی کے مطابق تین دہائیوں کے بعد کشمیر لاکھوں سیاحوں کو اَپنی طرف متوجہ کررہا ہے جس کے بارے میں سیاحتی ماہرین کاکہنا ہے کہ یہ کشمیر کی سیاحت کے سنہری دُور کی بحالی ہے۔اِس برس جموںوکشمیر کا دورہ کرنے والے سیاحوں کی ریکارڈ آمدسے جموںوکشمیر یوٹی میں مجموعی ترقی اور تبدیلی ہوئی ہے۔جموںوکشمیر میں سیاحت روزگار کا سب سے بڑا ذریعہ ہے اور جنوری 2022ء سے اَب تک 1.65 کروڑ سیاح جموں و کشمیر کا دورہ کر چکے ہیں جو کہ آزادی کے 75 برسوں میں سب سے زیادہ ہے۔سیاحت نے جموںوکشمیر کے مختلف خطوں بشمول پونچھ ، راجوری ، جموں اور وادیٔ کشمیر میں زیادہ سے زیادہ روزگار پیدا کیا ہے۔گذشتہ 70برسوں سے لوگ جموںوکشمیر سے بین الاقوامی پروازوں کا مطالبہ کر رہے تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سری نگر سے شارجہ کے لئے براہِ راست پرواز شروع کی۔ اِس سے قبل سری نگر اور جموں سے بھی رات کے وقت کوئی پرواز نہیں تھی اور وزیر اعظم نے دونوں شہروں سے رات کی پروازیں بھی شروع کی ہیں۔حال ہی میں کئی دہائیوں کے بعد فلم سازوں کو شوٹنگ کے لئے راغب کرنے کی خاطر ایک جامع فلم پالیسی کا آغاز کیا گیا تھا اور اِس پالیسی کے نوٹیفکیشن کے ایک برس کے اَندر فلموں اور ویب سیریز کے لئے 140 شوٹنگ کی اِجازتیں جاری کی گئی ہیں ۔ عنقریب جدید ترین سہولیات کے ساتھ فلم سٹوڈیو کا آغاز کیا جائے گا۔ یہ جموں وکشمیر کے نوجوان ٹیلنٹ کو نئے مواقع فراہم کرنے اورجموںوکشمیر یوٹی کے کاروباری ماحولیاتی نظام کو فروغ دے گا۔یہاں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے مختلف دیگر ماڈلوں او رسکیمیں بھی شروع کی جارہی ہیں ۔ دیہی سیاحت کو مستقل طور پر فروغ دیا جارہا ہے ۔جموںوکشمیر میں ’ آزادی کے امرت مہااُتسو‘ کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر 75 نئے سیاحتی مقامات بھی تیار کئے جارہے ہیں۔اِس برس کے پہلے آٹھ مہینوں میں 3.65 لاکھ اَمرناتھ یاتریوں سمیت 20.5لاکھ سیاحوں نے کشمیر کا دورہ کیا جس نے ملک بھر سے آنے والوں کو خوبصورت اور دِلکش وادی کی طرف راغب کیا ۔20لاکھ سیاح ابھی تک وادی ٔ کشمیر کی سیر کرنے کے لئے آئے ہیں جو اَب تک سب سے زیاد ہ تعداد کی نمائندگی کرتے ہیں۔ سیاحوں نے مشہورسیاحتی مقامات پہلگام ، گلمرگ اور سونہ مرگ کے ہوٹلوں او رگیسٹ ہائوسوں کے علاوہ سری نگر میں بھی ہوٹلو ں اور گیسٹ ہائوسوں میں ٹورسٹوں سے صد فیصد بھرے رہیں۔جموںوکشمیر میں سیاحتی شعبے کو دیرپا ترقی کے اہداف کے نظرئیے کے مطابق ترقی دی جارہی ہے ۔ اِس کے علاوہ مہما ن نوازی شعبے کو مضبوط بنانے اور سیاحتی بنیادی ڈھانچے کے نظام کے قیام پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔حکومت سرکاری اور نجی سرمایہ کاری کے ذریعے جدید ترین وسائل کی ترقی کے لئے کام کر رہی ہے ۔ حکومت جموں وکشمیر کی سیاحتی صلاحیت کو مؤث اَنداز میں تبدیلی کرنے کے لئے پانچ جہتی نقطہ نظر اَپنایا ہے ۔ کارپوریٹ گالفروں ، سیاحوں اور کھانے کے ماہروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایک جامع طریقہ کار وضع کیا جارہاہے۔جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ نے کووِڈ۔19 وَبائی اَمراض کی وجہ سے درپیش مشکلات کے باوجود جموں وکشمیر میںسیاحتی احیاء اور اِس شعبے سے وابستہ اَفراد کو روزگار فراہم کرنے کے لئے خاطر خواہ اقدامات کئے ہیں۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ سیاحتی شعبے سے وابستہ مختلف شراکت داروں کو مالی مدد فراہم کرنے کے لئے متعدد پالیسی اقدامات کئے گئے ہیں۔