سرینگر////ملک میں کووڈ کے بڑھتے معاملات پر وزیر اعظم نریندر مودی نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کووڈ سے ملک میں لاکھوںافراد زندگی سے محروم ہوئے ہیں جس کی وجہ سے لاکھوںکنبے متاثر ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ زندگی چلانے کے ساتھ ساتھ ہمیںکووڈ سے بھی بچنے کی تدابیر پر عمل کرنا چاہئے اور اس کیلئے سب سے موثر ہتھیار ماسک کا استعمال ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کہاہے کہ کورونا کے خلاف بھار ت کی لڑائی عوام کی قیادت میں لڑی جارہی ہے جس میں عوام کے ساتھ ساتھ حکومت اور انتظامیہ مل کر اِس وبا سے نمٹ رہے ہیں۔ کل آکاشوانی پر من کی بات پروگرام میں اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہاکہ اِس لڑائی میں ملک کا ہر شہری ایک سپاہی ہے اوروہ ہی اِس جنگ کی قیادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے عوام کے عزم کی ستائش کی کہ کس طرح ہرجگہ لوگ ایک دوسرے کی مدد کیلئے آگے آئے ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ ضرورتمندوں کیلئے خوراک کے بندوبست سیلے کر راشن کی سپلائی، لاک ڈاؤن پر عمل درآمد، اسپتالوں میں بندوبست سے لے کر طبی سازوسامان کی تیاری میں پورا ملک مل کر آگے بڑھ رہا ہے۔پی ایم مودی نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ضرورت سے زیادہ خوداعتمادی کے جھانسے میں نہ آئیں اور ایسا خیال نہ کریں کہ اگر کورونا ابھی تک ان کے شہر، گاؤں، گلی، یا دفتر تک نہیں پہنچا ہے تو یہ آئندہ بھی نہیںپہنچے گا۔پی ایم مودی نے کہاکہ ’’دو گز دوری ہے ضروری‘‘ ہمارا منتر ہوناچاہیے اور لوگوں کو خود کو صحتمند رکھنے کیلئے آپس میں دو گز کا فاصلہ برقرار رکھناچاہیے۔پی ایم مودی نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے بدلی ہوئی صورتحال میں چہرے کے ماسک، لوگوں کی زندگی کا ایک حصہ بن رہے ہیں۔پی ایم مودی نے کہا کہ سماج میں دوسری بیداری یہ آئی ہے کہلوگ اس بات کو سمجھنے لگے ہیں کہ عوامی جگہوں پر تھوکنے کے کیا کیا نقصانات ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی یہ بری عادت رہی ہے کہ وہ کہیں بھی تھوکتے ہیں اور یہ صفائی ستھرائی اور صحت دونوں کے لئے نہایت خطرناک ہے۔وزیراعظم نے ضرورتمندوں اور غریبوں کی مدد کرنے کیلئے حکومتکے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ پردھان منتری غریب کلیان پیکیج کے تحت غریبوں کے بینک کھاتوں میں براہ راست رقم منتقل کی جارہی ہے۔پی ایم مودی نے پورے ملک میں طبی خدمات فراہم کرنے والے ڈاکٹروں،نرسوں ، نیم طبی عملے، حفظان صحت سے متعلق کارکنان اور ایسے ہی تمام اہلکاروں کیلیے جو بھارت کو کورونا سے پاک بنانے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں، اپنے دلی احترام کااظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے اور حال ہی میں جاری کیا گیا آرڈی نینس، اس سمت میں ایک قدم ہے۔پپی ایم مودی نے کہا کہ حکومت نے ایک ڈجیٹل پلیٹ فارم covidwarriors.gov.in جاری کیا ہے۔ اور اس پلیٹ فارم کے ذریعہ سماجی تنظیموںکے رضاکار سول سوسائٹی اور مقامی انتظامیہ کے نمائندے ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہو گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ دنیا بھر کے لوگ، بھارت کے آیوروید اور یوگ اور قوت مدافع کو مستحکم کرنے میں اس کے رول کی اہمیت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ پی ایم مودی نے لوگوںپر زور دیا کہ وہ آیوش کی وزارت کے ذریعہ قوتِ مدافعت کو مستحکم کرنے کی غرض سے کوروناسے متعلق پروٹوکول پر عمل کریں۔