سری نگر//جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے قرفلی محلہ حبہ کدل علاقے میں 20سالہ نوجوان کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد کی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح قرفلی محلہ حبہ کدل میں اس قت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب 20سالہ نوجوان کو گھر میں ہی مردہ پایا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی طبی لوازمات پورے کئے۔متوفی کی شناخت رائیس احمد ڈار ولد مشتاق احمد ڈار کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔