سری نگر//جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز گذشتہ دو برسوں کے دوران قومی اور بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے میڈیل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے 17 شعبوں کے 368 کھلاڑیوں کو خصوصی نقد انعامات سے نوازا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھاایشین پیرا گیمز، نیشنل کھیل مقابلوں اور اسکول کھیلوں میں ہماری حالیہ کامیبوں نے بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں ہماری بہتر کارکردگی کی امید کو مزید روشن کیا ہے۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز’ایکس‘ پر اپنے پوسٹس میں کیا۔انہوں نے کہاسال 2021 – 22 اور سال 2022 – 23 کے دوران قومی اور بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں میڈیل جیتنے والوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ان کا کہنا تھا17شعبوں کے کل 368 کھلاڑیوں کو خصوصی نقد انعامات سے نوازا گیا۔انہوں نے تمام کھلاڑیوں اور ان کے کوچز کو بہتری کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ان کو مبارکباد پیش کی۔منوج سنہا نے کہا کہ ایشین پیرا گیمز، نیشنل کھیل مقابلوں اور اسکول کھیلوں میں ہماری حالیہ کامیبوں نے بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں ہماری بہتر کارکردگی کی امید کو مزید روشن کیا ہے۔انہوں نے کہامیں پیرا ٹیموں اور خاتون کھلاڑیوں کو بھی ان کی شاندار کاکردگی کے مظاہرے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ان کا کہنا تھاکھیلوں کا مناسب بنیادی ڈھانچہ، نئی سپورٹس پالیسی، کوچز کے معیار میں اپ گریڈیشن،پنچایت سطح پر نوجوانوں کی مصروفیت کی مہم، ایل جی رولنگ ٹرافی اور دیگر مختلف اقدام سے ایک مضبوط سپورٹس کلچر عالم وجود میں آئے گا جس میں تمام طبقے شامل ہوں گے اور کھلاڑیوں کا کیرئر محفوظ بن جائے گا۔