سری نگر//مرکزی وزیر مملکت امورنوجوان و کھیل کود نسیتھ پرمانک نے بدھ کے روز کہاکہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر میں تعمیر وترقی کے نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ وقت دور نہیں جب مغربی بنگال میں بھی کنول کا پھول کھلے گا۔ان کے مطابق جموں وکشمیر میں کھیل کود کی سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کی خاطر مرکزی سرکار فراخدلانہ امداد فراہم کر رہی ہیں۔ان باتوں کا اظہار مرکزی وزیر مملکت نے گلمرگ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کی سرزمین پر قدم رکھتے ہی سری نگر سے لے کر گلمرگ تک کھیلوں انڈیا گیمز کے حوالے سے لوگوں میں جوش و جذبہ دیدنی تھا۔ان کے مطابق ملک کے لوگ سکینگ کی خاطر سوئزر لینڈ جانا پسند کرتے تھے لیکن بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر نہ صرف ملکی بلکہ سوئزر لینڈ کے کھلاڑی بھی چوتھے کھیلو انڈیا گیمز میں شرکت کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ موجودہ مرکزی سرکار جموں وکشمیر کے کھلاڑیوں کی اور خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔مرکزی وزیر مملکت نے کہا:’وزیر اعظم نریندر مودی کا نعرہ سب کا ساتھ ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس ہے اور اس کو زمینی سطح پر عملایا جارہا ہے۔‘‘انہوں نے کہاکہ گلمرگ میں کڑاکے کی ٹھنڈ کے باوجود بھی لوگوں کی بڑی تعداد وارد ہو رہی ہیں۔ان کے مطابق جموں وکشمیر میں سپورٹس کا بجٹ باقی یوٹیز کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔مغربی بنگال کی صورتحال کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں مرکزی وزیر مملکت امورنوجوان و کھیل کود نسیتھ پرمانک نے نے کہاکہ بنگال میں بھی کنول کا پھول ضرور کھلے گا۔انہوں نے بتایا :’’دفعہ 370کے خاتمے کے بعد جموں وکشمیر میں نہ صرف امن کی فضا بحال ہوئی بلکہ تعمیر وترقی کے ایک نئے باب کا بھی آغاز ہوا ہے۔‘‘