سری نگر//شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ اوڑی میں ہفتے کو ایک سڑک حادثے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اوڑی کے گرکوٹ علاقے میں ہفتے کی صبح ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ حادثہ پیش آتے ہی پولیس اور وہاں موجود لوگوں نے زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئیسب ضلع ہسپتال اوڑی منتقل کیا جہاں ان میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جن کو گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ ریفر کیا گیا ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے۔