لکھنؤ،//) اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر بھوپیندر چودھری نے مرکزی عبوری بجٹ کو عوامی امنگوں کو پورا کرنے والا قرار دیا ہے۔
مسٹر چودھری نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ عبوری بجٹ، جو ہندوستان کے سنہری مستقبل کا سنگ بنیاد رکھتا ہے، غریبوں، کسانوں، خواتین اور نوجوانوں کی ہمہ جہت ترقی اور 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ہندوستان بنانے اور ہندوستان کی خوشحالی کو تیز رفتاری فراہم کرنے کے لیے طاقت فراہم کرے گا۔ ‘‘
انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس’ کے بنیادی منتر کی بھی عکاسی کرتا ہے۔