نئی دہلی//ہندوستانی بحریہ کے آئی این ایس سمترا نے گزشتہ 36 گھنٹے میں صومالیہ کے مشرقی ساحل پر ایرانی ماہی گیری کے جہاز النعیمی کو بچا کرایک اور قزاقی کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ہندوستانی بحریہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صومالی قزاقوں نے ایرانی ماہی گیری کے جہاز کو اغواکر لیا تھا۔ جہاز میں عملے کے 19 افراد (پاکستانی شہری) سوار تھے۔ آئی این ایس سمترا نے صومالیہ کے مشرقی ساحل پر بحری قزاقی مخالف آپریشن کے دوران اغوا شدہ جہاز کو روک لیا اور جہاز سمیت عملے کو چھوڑنے پر مجبور کردیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی این ایس سمترا نے کوچی سے تقریباً 850 سمندری میل مغرب میں جنوبی بحیرہ عرب میں 17 ایرانی عملے کے ساتھ مچھلی پکڑنے والے جہاز کو بچایا تھا۔