بریلی (اتر پردیش)//) بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی سیاسی چاپلوسی کے فریب کو شکست دیکر اجتماعیت کی طاقت کے ذریعے آئینی سیکولرازم اور جامع ترقی کے عالمی طور پر تسلیم شدہ ہیرو بن گئے ہیں ۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ ’’بااختیار بنانے کے ایک جامع جذبے کے ساتھ فرقہ وارانہ پولرائزیشن کی سیاسی روایت پر قابو پا کر‘‘ مودی جی ہندوستان کی ترقی اور اعتماد کی مستند گارنٹی بن گئے ہیں۔
آج بریلی میں "شکریہ مودی بھائی جان” پروگرام میں بڑی تعداد میں موجود اقلیتی طبقے کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر نقوی نے کہا کہ ہمیں اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کہ اگر مودی حکومت نے ترقی کے معاملے میں کسی کے ساتھ کوئی کمی نہیں کی ہے تو ان پر اعتماد میں کسی کو کوئی کنجوسی نہیں کرنی چاہئے۔
سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ فسادات، دبنگوں ، زورآوروں اور دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار غریب، کمزور اور اقلیتی طبقہ کے لوگ ہوتے ہیں ، آج ملک دہشت گردی اور فسادات کی لعنت سے محفوظ ہے اور امن، سلامتی اور خوشحالی کے مضبوط ماحول میں آگے بڑھ رہا ہے ۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ اب بھی کچھ تخریبی طاقتیں جن کی ذہنیت "تقسیم کرنے کے لیے ایک ساتھ جڑنے” کی ہے، مجرمانہ جنون کا جال بُن رہی ہیں اور ہندوستان کی جامع ترقی اور عالمی اعتماد کے ماحول کو آلودہ کرنے کی سازش کر رہی ہیں۔ ہمیں ایسے سازشی گروپوں سے ہوشیار، الرٹ اور خبردار رہنا ہوگا۔
سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم مودی دور اقتدار سماج کے تمام طبقات کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کے لیے سلامتی، خوشحالی اور انہیں بااختیار بنانے کا سنہرا دور ثابت ہوا ہے۔ ہمیں "اجتماعی طاقت” کے ذریعے ملک کو فرقہ وارانہ چاپلوسی کی لعنت سے بچانا ہے۔ ہمیں ہندوستان کی شان و شوکت کو داغدار کرنے کے چند جاگیردار سلطانوں کے مکروہ منصوبے کو ناکام بنانا ہو گا۔