سری نگر//سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں سال 2023میں کل ملا کر 72دہشت گرد مارے گئے جن میں 50غیر ملکی اور 22مقامی ملی ٹینٹ شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ فی الوقت جموں وکشمیر میں 91دہشت گرد سرگرم ہے۔اطلاعات کے مطابق سی آ ر پی ایف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں سال 2023میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشنز کے دوران 72دہشت گرد مارے گئے جن میں 50غیر ملکی اور 22مقامی ملی ٹینٹ شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ سال 2022میں 187دہشت گردوں کو مختلف تصادم آرائیوں کے دوران مار گرایا گیا جن میں 57غیر ملکی اور 130مقامی شامل تھے۔سی آر پی ایف اعدادوشمار کے مطابق جموں وکشمیر میں اس وقت 91دہشت گرد سرگرم ہے جن میں 66غیر ملکی اور 25مقامی ہیں۔ان کے مطابق سال 2022میں 135ملی ٹینٹ سرگرم تھے جن میں 50مقامی اور 85غیر ملکی تھے۔انہوں نے کہاکہ سرگرم ملی ٹینٹوں میں زیادہ تر کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کے ساتھ ہے۔سی آرپی ایف کا کہنا ہے کہ پیرا ملٹری فورسز کے اہلکار جموں وکشمیر میں امن و قانون کو بنائے رکھنے کے ساتھ ساتھ دہشت گرد مخالف آپریشنز میں بھی اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔