جے پور// مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ و قومی شاہراہ نتن گڈکری نے دعویٰ کیا کہ ملک کو عالمی سپر پاور اور خود انحصار بنانے کا خواب صرف بی جے پی ہی پورا کر سکتی ہے مسٹر گڈکری جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے امیدوار اور جے پور کے جھوٹوارہ اسمبلی حلقہ سے رکن پارلیمنٹ کرنل راجیہ وردھن سنگھ راٹھور کی حمایت میں انتخابی ریلی سے خطاب کر تے ہوئے اس خیال کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اپنے لئے نہیں بلکہ ملک کے لئے کام کرتی ہے اور ملک کے ہر شہری کو با اختیار بنانے کے لئے کام کرتی ہے۔ اس لیے یہ الیکشن نہ صرف راجستھان بلکہ ہندوستان کی تقدیر بدلنے والا ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ نے عوام سے بی جے پی کے حق میں زیادہ سے زیادہ ووٹ دینے کی بھی اپیل کی۔ کرنل راٹھور نے آج ہتھوج، مچوا، چمپا پورہ، رونجیا موڈ، اندرا کالونی، بھارت اپارٹمنٹ، ٹیگور نگر، کرنی پیلس، سرسی موڈ، سیوار، بندایاکا، مکند پورہ، نٹل پورہ، شری رام پورہ، مینا والا اور دھابھاس میں عوامی رابطہ کیا اور لوگوں سے بی جے پی کے حق میں میں نے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔مسٹر گڈگری نے کہا کہ ایک طرف جہاں مرکز میں بی جے پی کی مودی حکومت ملک کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے، وہیں دوسری طرف ریاست کی کانگریس حکومت نے پچھلے پانچ برسوں میں اپنے اقتدار کو بچانے کے لیے بدعنوانی اورچاپلوسی کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بدعنوانی کی وجہ سے حکومت نے عوام کی محنت کی کمائی کو لوٹا، ریاست میں ترقیاتی کام ٹھپ ہو کر رہ گئے، بدعنوانی کی وجہ سے بنی سڑکیں پہلی بارش میں بہہ گئیں اور ریاست کے لوگوں تک پینے کا پانی بھی نہیں پہنچ سکا۔عوام کو یقین دلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد اگلے پانچ برسوں میں جتواڑہ میں سیوریج، سڑکیں، ہائی ٹینشن لائنیں زیر زمین بنانا اور ہر گھر کو نل کا پانی پہنچانے سمیت تمام ترقیاتی کام کئے جائیں گے، جو کہ پچھلے پندرہ سال میں بھی نہیں ہو سکے۔