اگرتلہ//) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اندرسین ریڈی نلو کو تریپورہ کا نیا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔
وہ تریپورہ کے 20ویں گورنر ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مانک ساہا نے مسٹر نلو کو مبارکباد دی ہے۔
مسٹر نلو کی تقرری کے بارے میں معلومات بدھ کی رات راشٹرپتی بھون کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز میں دی گئی۔
مسٹر نلو سبکدوش ہونے والے گورنر ستیہ دیو نارائن آریہ کی جگہ لیں گے، جو ریٹائر ہونے والے ہیں۔
راج بھون کے ذرائع کے مطابق مسٹر نلو نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ وہ کب چارج لیں گے۔ انہیں مطلع کیا گیا ہے کہ وہ جلد ریاست پہنچ جائیں۔
74 سالہ مسٹر نلو، جن کا تعلق تلنگانہ سے ہے، اس وقت بی جے پی کے قومی سکریٹری تھے۔ وہ تین بار ایم ایل اے منتخب ہوئے۔ پہلی بار 1983 میں 33 سال کی عمر میں۔ اس کے بعد 1985 میں وہ حیدرآباد کے ملک پیٹ سے جیتے اور 1999 میں دوبارہ منتخب ہوئے۔