سری نگر//سرکاری ذرائع نے واضح کیا ہے کہ ہفتے کے روز بھی امر ناتھ یاترا معمول کے مطابق جاری رہے گی۔انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہیں حقیقت سے بعید ہے۔اطلاعات کے مطابق جمعے کی شام کو جموں کے میڈیا ہاوسز نے ضلعی ترقیاتی کمشنر جموں کے حوالے سے لکھا کہ ہفتے کے روزیاترا معطل رہے گی تاہم سرکاری ترجمان نے اس کو من گھڑت اور حقیقت سے بعید قرار دیا۔سرکاری ذرائع نے واضح کیا ہے کہ ہفتے کے روز بھی معمول کے مطابق امر ناتھ یاترا جاری رہے گی اور اس حوالے سے جو افواہیں پھیلائی جارہی ہیں ان کا حقیقت کے ساتھ کوئی واسط نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ چند میڈیا ہاوسز کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دفعہ 370کی منسوخی کے چار سال مکمل ہونے کے پیش نظر ہفتے کے روز یاترا معطل رہے گی جو من گھڑت اور حقیقت سے کوسوں دور ہے۔ان کے مطابق یاترا حسب معمول ہفتے کے روز بھی جاری رہے گی۔