دمشق// سیریا کی راجدھانی دمشق اور اس کے آس پاس فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بناکر کل درمیانی رات اسرائیل کی طرف سے کئے گئے میزائل حملے میں دو سیریائی فوجی زخمی ہو گئے۔
سیریا کی فوج نے بیان جاری کرکے کہاکہ سیریائیفضائی دستے نے اسرائیل کے قبضے والے گولان ہائٹس سے داغی گئیں زیادہ تر میزائلوں کو آسمان میں تباہ کر دیا گیا۔ برطانیہ میں واقع جنگی نگران سیرین آبجیٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ حملے میں ہتھیار ڈپو کو نشانہ بنایا تھا اور اس سال یہ 20واں حملہ ہے، جب اسرائیل نے شام میں ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اسرائیل سالوں سے ہوائی اڈوں اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بناکرحملہ کر رہا ہے۔ ان پر ایران سے جڑے جنگی تیاری کے لئے ہٹھیار مہیا کرانے کا الزام لگتا رہا ہے۔