سری نگر// وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر کئی گھنٹوں کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔بتادیں کہ گذشتہ شام پنتھال ٹنل کے قریب پتھر گر آنے کی وجہ سے شاہراہ کو ٹریفک کی آمد ورفت کے لئے بند کردیا گیا تھا۔ٹریفک حکام نے بتایا کہ شاہراہ پر ملبے کو صاف کرنے کے بعد دونوں طرف ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ قومی شاہراہ کے بند ہونے سے اہلیان وادی کو گوناگوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ شاہراہ کے بند ہوتے ہی وادی کے بازاروں میں جہاں اشیائے ضروریہ قلت پیدا ہوجاتی ہے وہیں گراں بازاری بھی آسمان چھونے لگتی ہے۔