سرینگر//ملک کی ترقی اور سالمیت میں میڈیا کا اہم رول قراردیتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا ہے کہ میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان تک پہنچنے والی خبروںکی صحیح ہونے کی تصدیق کریںاور پھر اس کی تیزی سے ترسیل کریں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو چاہئے کہ وہ سچائی کاساتھ دیں اور لوگوں تک صحیح اور معلوماتی خبریںپہنچائیں ۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے میڈیا پر زور دیا ہے کہ اطلاعات اور خبروں کی تیزی سے ترسیل کے ساتھ ساتھ اْن کے صحیح ہونے پر زیادہ توجہ دی جانی چاہئے۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ ملک کے سرکاری نشریاتی ادارے آکاشوانی اور دوردرشن نے ہمیشہ سچائی کا ساتھ دیا ہے اور برسوںسے لوگوں کا بھروسہ اور اعتماد جیتا ہے۔ وزیر موصوف آج نئی دلی میں ایشیا بحرالکاہلنشریاتی یونین ABU کے جنرل اسمبلی اور ایسوی ایٹیڈ میٹنگ 2022 کی59ویں میٹنگ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ ٹھاکر نے کہا کہ میڈیا کا لوگوںکے فیصلہ سازی کے عمل میں گہرا اثر پڑتا ہے اور مواصلات میں تیزی سے زیادہ شفافیت کوترجیح دی جانی چاہئے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ کووڈ19- وباکے دوران حکومت نے ایک Fact Check یونٹ قائم کیا ہے جو میڈیا میں چل رہے غیر مصدقہ خبروں کی تصدیق کرتا ہے۔ ٹھاکر نے عوام میں جانے سیپہلے خبروں کی تصدیق کرنے کے میکانزم کو اددارہ جاتی شکل دینے میں بھی آکاشوانی اوردوردرشن کی ستائش کی ہے۔