سر ی نگر//جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سنگم بجبہاڑہ علاقے میں منگل کی صبح محکمہ بجلی کے دفتر میں آگ لگ گئی۔ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے ڈونی پورہ سنگم علاقے میں منگل کی صبح قریب سوا دس بجے محکمہ بجلی کے ’بیل سیکشن‘ میں آگ لگ گئی۔انہوں نے کہا کہ آگ لگتے ہی فائر ٹینڈرس کو جائے واردات پر طلب کیا گیا۔ادھر ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی علاقے میں دوران شب آگ کی ایک وار دات میں ایک رہائشی مکان خاکستر ہوگیا۔