سری نگر/// پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے پیر کے روز گپکار سرکاری رہائش گاہ کو خالی کر دیا۔بتادیں کہ محکمہ جائیداد نے سال رواں کے 15 اکتوبر کو محبوبہ مفتی کے نام ایک نوٹس جاری کیا تھا جس میں ان سے ’فیئر ویو گیسٹ ہاؤس‘ کے نام سے موسوم گپکار رہائش گاہ خالی کرنے کو کہا گیا تھا۔حکومت نے انہیں متبادل رہائش گاہ دینے کی پیش کش کی تھی۔ذرائع نے پی ڈی پی کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ محبوبہ مفتی نے پیر کے روز گپکار رہائش گاہ خالی کر دی اور وہ ایک نجی گھر میں منتقل ہوگئیں۔بتایا جاتا ہے کہ وہ سری نگر کے مضافاتی علاقہ کھمبر اپنی ہمشیرہ کے مکان میں منتقل ہوئی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر کی انتظامیہ نے گذشتہ روز پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے علاوہ سات سابق ممبران اسمبلی کو اننت ناگ کے کھنہ بل علاقے میں قائم سرکاری کواٹر خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔