جموں//جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور کے چنینی علاقے میں پیر کی صبح سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ایک دلدوز سڑک حادثے میں ایک ہی کنبے کے تین افراد سمیت چار مسافروں کی موت واقع ہوئی متوفین میں ایک اعلیٰ پایہ کا اسلامی اسکالر اور ان کا بیٹا بھی شامل ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اودھم پور کے چنانی علاقے میں پریم مندر کے نزدیک سنگلدن سے جموں جا رہی ایک گاڑی جس میں چار افراد سوار تھے، سڑک سے لڑھک کر ایک کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں دو افراد کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ دیگر دو افراد کو فوری طور پر علاج و معالجے کے لئے ضلع ہسپتال اودھم پور منتقل کیا گیا جہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے۔متوفین کی شناخت مفتی جمال الدین ساکن ان کی اہلیہ حاجرہ بیگم، ان کا بیٹا مفتی عبدالحمید اور تادل ولد گلزار ملک ساکنان سنگلدان کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہیں۔