جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیورائے بھٹناگر نے آج یہاں کنونشن سینٹر میں اِنفارمیشن اور سائبر سیکورٹی پر تین روزہ ورکشاپ کا اِفتتاح کیا ۔ ورکشاپ کا اِنعقاد جموںوکشمیر اِی گورننس ایجنسی نے نیشنل اِنسٹی چیوٹ فار سمارٹ گورننس کے اشتراک سے کیا ہے تاکہ اِس موضوع پر جموںوکشمیر اِنتظامیہ کے سینئر ،سول اور پولیس اَفسران کو حساس بنایا جاسکے۔ورکشاپ میں 600 سینئر اَفسران ذاتی طور پرشرکت کریں گے جبکہ مزید 900 پورے جموںوکشمیر سے بذریعہ ورچیول موڈ حصہ لیں گے۔ورکشاپ میں 44 پنچایتوں کے پنچایت اہلکاروں کو بھی بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ تربیت دی جائے گی۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے سائبر سیکورٹی میں اَفسران کو تعلیم دینے کے لئے ایجنسیوں کی کوششوں کی سراہنا کی جسے اُنہوں نے ذاتی ، تنظیمی اور قومی ہر سطح پر گورننس کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل نوعیت کے لئے اہم قرار دیا۔اُنہوں نے کہا کہ اَفسران کو فشنگ کی کوششوں اور آلات سے سمجھوتہ کرنے اور ڈیجیٹل معلومات کے لیک ہونے کے دیگر طریقوں سے محفوظ طریقے سے نمٹنے کے لئے چوکس اور قابل ہونے کی ضرورت ہے۔مشیر موصوف نے خبردار کیا ،’’ ایک شخص کے ڈیجیٹل حفاظتی اقدامات میں سب سے کمزور لنک کی طرح ہی محفوظ ہے۔یہ ہمیشہ تجویز کیا جاتا ہے کہ کسی غیر منقولہ اِی میل، ایس ایم ایس یا ڈیجیٹل کمیونیکیشن کی دوسری شکلوں کو کھولنے یا جواب دینے سے پہلے دو بارسوچیں۔‘‘شہری تیزی سے سمارٹ ڈیوائسز اِستعمال کر رہے ہیں اور ڈیجیٹل موڈ سے سرکاری خدمات حاصل کرتے ہیں ۔ اِس لئے ضروری ہے کہ شہری اِس سلسلے میں ڈیجیٹل سے آگاہ اور اَچھی طرح سے تعلیم یافتہ ہوں۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کسی بھی ڈیجیٹل حادثے سے نمٹنے کے لئے قانونی تحفظات اور فریم ورک کا ایک سیٹ قائم کرنے پر بھی زور دیا ۔اُنہوں نے سفارش کی زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اَپنے آپ کو آن لائن اور آسان ترین زبان میں محفوظ رکھنے کے طریقوں کے بارے میں روشن خیال ہونا چاہیے۔مشیر موصوف نے وزیر اعظم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر ہماری بڑی طاقت ہے اور ہم جتنا زیادہ اِس طاقت کا استعمال کریں گے، ہم اَپنی حفاظت میں اتنا ہی زیادہ پُر اعتماد ہوں گے ۔ سائبر سیکورٹی اَب ڈیجیٹل دُنیا تک محدود نہیں رہی ، یہ قومی سلامتی کا معاملہ بن گیا ہے۔اِفتتاحی اِجلاس میں کمشنر سیکرٹری آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ پریر ناپوری ، سیکرٹری کان کنی امیت شرما، سی ا،ی او جے اے کے اِ ی جی اے ابھیشیک شرمااور ایڈیشنل سیکرتری آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ راجندر کھجوریہ ، دیگر سینئر اَفسران کے علاوہ این آئی ایس جی کی طرف سے سینئر نائب صدر سری ناتھ چکرورتی بھی موجود تھے۔