سری نگر//بھارتیہ جنتاپارٹی کے جنرل سیکریٹری اشوک کول کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں اگلے سال مارچ یا اپریل کے مہینے میں اسمبلی انتخابات ہونگے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کی تاریخ کا تعین چناو کمیشن کو کرنا ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے 25نومبر تک الیکٹورل رولز کا کا م مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے کہاکہ چونکہ دسمبر اور جنوری میں جموں وکشمیر میں چناو کرانا لگ بھگ نا ممکن نظر آرہا ہے۔اْن کے مطابق جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات مارچ اور اپریل میں ہی ہونگے۔ بتادیں کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف انڈیا کافی سرگرم نظر آر ہا ہے۔