سری نگر//جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ اور ڈوڈہ میں جمعرات کے روز دو لاشیں برآمد کی گئیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چند مقامی افراد نے چاڈورہ پل کے نزدیک ایک لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔انہوں نے کہاکہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اْس کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی۔اْن کے مطابق قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کی شناخت کے لئے لوگوں سے تعاون طلب کیا گیا۔دریں اثنا جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں نیرو نالے میں ایک روز قبل غرقآب ہونے والے کمسن لڑکے کی لاش جمعرات کی صبح بر آمد کی گئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ڈوڈہ میں نیروے نالے میں بدھ کے روز ڈوبنے والے14 سالہ لڑکے کی لاش جمعرات کی صبح قریب سات بجے بر آمد کی گئی۔متوفی بچے کی شناخت شمعون حسین ولد نور حسین ساکن چلی بھلیسہ کے بطور ہوئی ہے۔