سری نگر: شری امر ناتھ جی یاترا مذہبی جوش و جذبے سے جاری رہتے ہوئے جمعرات کی صبح زائد از ساڑھے پانچ سو یاتری پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں سے پوتر گھپا کی طرف روانہ ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ خشک و خوشگور موسم کے بیچ جمعرات کی صبح یاتریوں کو پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں سے پوتر گھپا کی طرف روانہ ہونے کی اجازت دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بالتل بیس کیمپ سے 247 یاتری جن میں 31 خواتین اور ایک بچہ شامل تھا، پوتر گھپا کی طرف روانہ ہوگئے جبکہ اس کیمپ سے 147 یاتریوں کو چاپر کے ذریعے پوتر گھپا پہنچایا گیا۔
مذکورہ ذرائع نے کہا کہ اسی طرح پہلگام بیس کیمپ سے بھی زائد از تین سو یاتری پوتر گھپا کی طرف روانہ ہوگئے۔
بتادیں کہ 30 جون سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک قریب تین لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔
43 دنوں پر محیط یہ یاترا 11 اگست کو رکھشا بندھن کے موقعے پر اختتام پذیر ہونے والی ہے۔