سری نگر// وسطی ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں منگل کے روز ایک سڑک حادثے میں27 سالہ سکوٹی سوار کی موت واقع ہوگئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کنگن کے مامر علاقے میں منگل کے روز ایک ٹریک زیر نمبر JK04F – 3295 اور ایک سکوٹی زیر نمبرJK16B – 3357 کے درمیان زور دار ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں سکوٹی سوار شدید زخمی ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ زخمی سکوٹی سوار کو فوری طور نزدیکی ہیلتھ سینٹر پہنچایا گیا لیکن وہاں موجود ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت عاشق احمد رینہ ولد غلام محمد رینی ساکن مامر کنگن کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور کو گرفتار جبکہ ٹرک کو ضبط کیا گیا ہے۔