سرینگر// زندگیوں کو بچانے اور سیارے کو صحت مند بنانے میں ڈاکٹروں کلیدی کردار ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈاکٹر وں کے قومی دن پر تمام ڈاکٹروں کیلئے نیک خواہشا ت کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ڈاکٹروں کے قومی دن کے موقع پر ڈاکٹروں کو اپنی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ زندگیوں کو بچانے اور سیارے کو صحت مند بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’’ڈاکٹرس ڈے کی مبارکباد !تمام محنتی ڈاکٹروں کو جو زندگیاں بچانے اور ہمارے سیارے کو صحت مند بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں میری نیک خواہشات‘‘۔ غور طلب ہے کہ بھارت میں یکم جولائی کو ڈاکٹروں کا قومی دن منایا جاتا ہے۔ یہ مشہور ڈاکٹر اور مغربی بنگال کے سابق وزیر اعلیٰ بدھن چندر رائے کے اعزاز میں منایا جاتا ہے، جن کی یوم پیدائش اور یوم وفات یکم جولائی کو منائی جاتی ہے۔ یہ اہم ہے کیونکہ ڈاکٹر دن رات کوویڈ وبائی مرض سے لڑتے رہے ہیں۔ وبائی امراض کے درمیان ڈاکٹروں کا یہ تیسرا سال ہے۔ یہ سال ایک بار پھر ان تمام ڈاکٹروں اور ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کے لیے وقف ہے۔