سرینگر// ملک نے ایک نیا اور جدید کمرشل بلڈنگ کا تحفہ حاصل کرلیا ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک شہری پر مرکوز حکمرانی کی سمت میں پیش قدمی کررہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی میں وان جیئے بھون کا افتتاح کیا اور نریات پورٹل کا آغاز کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزراء پیوش گوئل ،سوم پرکاش اور انوپریہ پٹیل بھی موجو د تھیں۔اس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ نئی دہلی میں شہری پر مرکوز حکمرانی سفر کی سمت میں ایک اور اہم قدم دیا گیا ہے جس پر ملک گذشتہ 18 سالوں سے پیش قدمی کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک نے ایک نیا اور جدید کمرشل بلڈنگ کا تحفہ حاصل کرلیا ہے ساتھ ہی ساتھ ایک ایکسپورٹ پورٹل ،ایک فزیکل اور دیگر ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ بھی حاصل کرلیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ آج ملک کے پہلے صنعتوں کے وزیر ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی برسی بھی ہے انہوں نے کہا کہ ان کی پالیساں ،فیصلے ،حل ،عزم اور ان کی تکمیل آزاد ہندوستان کے لئے سمت دینے میں بہت اہم تھے۔ آج ملک انہیں پوری ہمدردی کے ساتھ خراج عقیدت پیش کررہا ہے۔وزارت کے نئے بنیادی ڈھانچے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ ہندوستان کاروبار کو آسان بنانے کے اپنے عہد کی تجدید کریاور اس کے ذریعہ زندگی کو آسان بنانے کیلئے ساتھ ہی ساتھ رسائی کو آسان بنانے کے لئے دونوں کے درمیان ایک رابطہ ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ رابطے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے ا ور حکومت کی قابل رسائی کو آسان بنایا جائے جو کہ حکومت کی ایک بڑی ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ وڑن واضح طور پر حکومت کی پالیسیوں کی عکاسی کرتا ہے۔حالیہ ماضی کی کچھ مثالوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ نئے کام کے کلچر میں تاریخ کی تکمیل ایس او پی کا ایک حصہ ہے اور اس پر سختی سے کاربند رہا جائے۔انہوں نے کہا کہ جب حکومت کے پروجیکٹس سالوں کے لئے نہیں لٹکتے اور وقت پر مکمل ہوجاتے ہیں تو اسی طرح حکومت کی اسکیمیں اپنے مقاصد تک پہنچ پاتی ہیں۔اس کے بعد ملک کے ٹیکس دہندہ کا احترام کیا جاتا ہے۔اب ہمارے پاس پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کی شکل میں ایک جدید پلیٹ فارم بھی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ وانجیئے بھون ملک کی گتی شکتی کو آگے بڑھائے گا۔وزیر اعظم نے نئے وانجیئے بھون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس دور میں کامرس کے شعبے میں ا ن کی حکومت کی حصولیابیوں کی علامت بھی ہے۔