سونی پت//ہریانہ کے سونی پت میں نیشنل ہائی وے-334 بی پر ایک تیز رفتار کار کے بیریکیڈ سے ٹکرانے کے بعد اس میں آگ لگ گئی جس میں ایم بی بی ایس کے تین طالب علم زندہ جل کر مرگئے جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ روہتک پی جی آئی میں اے بی بی ایس تھرڈ ایئر کے طالب علم پلکت، نربیر، سندیش، روہت، انکت اور سومبیر روہتک سے ہریدوار کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ ان کی کار رائی گاؤں کے قریب این ایچ 334B کے فلائی اوور پر پتھر کے بیریکیڈ سے ٹکرا گئی، جس سے کار میں آگ لگ گئی۔ پلکیت، سندیش اور روہت حادثے میں جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے زخمی انکت، سومبیر اور نربیر کو جنرل اسپتال پہنچایا، جہاں سے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد پی جی آئی روہتک منتقل کیا گیا۔