سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے زبن گلی علاقے میں ایک خیمے پر ایک بھاری بھر کم درخت گر آنے سے ماں بیٹے کی موت جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں کے زبن گلی علاقے میں دوران شب تیز ہواؤں کے نتیجے میں ایک بھاری بھرکم درخت ایک خیمے پر گر آیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور اس کے بیٹے کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔متوفی خاتون کی شناخت شریفہ بانو زوجہ نکا کٹاری جبکہ اس کے بیٹے کی شناخت ادریس احمد ولد نکا کٹاری ساکن نائد کاٹھو ہالن کے بطور ہوئی ہے۔