جموں///فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری اور جل شکتی کے مرکزی وزیر مملکت پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی آٹھ سالہ حکومت آرٹیکل 370 کی منسوخی ،تین طلاق کا خاتمہ ، بین الاقوامی سطح پر یوگا کی پہچان ، جی ایس ٹی کے نفاذ کی شکل میں تاریخی کامیابیوں سے بے مثال ہے ۔ وزیر نے یہ بات اودھمپور ، جموں و کشمیر میں عوامی رسائی کے پروگرام کے سلسلے میں ایک پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ مسٹر پٹیل نے کہا کہ حکومت نے وزیر اعظم غریب کلیان یوجنا کے تحت کووڈ 19 کے دوران 80 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو مفت اناج فراہم کیا جو کہ کووڈ 19 سے پیدا ہونے والی معاشی رکاوٹ سے نمٹنے کیلئے شروع کی گئی دُنیا کی سب سے بڑی فوڈ سکیورٹی اسکیم ہے ۔ وزیر نے مزید کہا کہ اس حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ہمارے سائینسدانوں کی انتھک کوششوں کے بعد بنائی گئی میڈ ان انڈیا کووڈ 19 ویکسین تھی جس نے ہندوستان کو خود انحصار بنا کر اس کا سب سے بڑا برآمد کنندہ بنا دیا ہے ۔ مسٹر پٹیل نے یہ بھی کہا کہ جموں و کشمیر جیسے سرحدی علاقوں کیلئے اہم ہونے کی وجہ سے ملک میں دفاعی شعبہ بھی وزیر اعظم نریندر مودی کے دور میں اس حد تک مضبوط ہوا ہے کہ ہندوستان اب دفاعی ساز و سامان کا برآمد کنندہ بن رہا ہے ، پرہموس دفاعی برآمدی سودے اس کی بہترین مثال ہیں ۔ وزیر نے مزید کہا کہ دفاعی ماحولیاتی نظام جو ہندوستان اپنے مشترکہ منصوبوں کے ذریعے اسرائیل کے ساتھ تعمیر کر رہا ہے ، دفاعی ٹیکنالوجی میں اپنے آپ میں سب سے بڑی کامیابی ہے ۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ اس حکومت نے سسٹم میں بہت زیادہ شفافیت لائی ہے جو اس حقیقت سے ظاہر ہے کہ مختلف مرکزی اسکیموں کے استفادہ کنندگان یہ ہیں کہ کسان سمان ندھی ، پی ایم آواس یوجنا وغیرہ کی قسطیں براہ راست بینک کھاتوں میں وصول کر رہے ہیں ۔ وزیر نے بتایا کہ حکومت نے اس سال جل جیون مشن کے تحت 3.8 کروڑ گھرانوں کو نل کا پانی فراہم کرنے کیلئے 60 ہزار کروڑ روپے مختص کئے ہیں ۔ وزیر نے کہا کہ ریاستیں جل جیون مشن کے تحت پچھلے سال کے مختص بجٹ کا تین گنا زیادہ خرچ کر سکتی ہیں جس کیلئے ریاستوں کو بہترین تکنیکی مدد حاصل کرنی ہو گی ، وسائل کا استعمال کرنا ہو گا ، ٹینڈرنگ کے عمل کو ہموار کرنا ہو گا تا کہ ڈی پی آر کو وقت پر بنایا جا سکے ۔ وزیر نے بتایا کہ گوا ، تلنگانہ ، پانڈوچیری ، انڈمان اور نکوبار اور لکشدیپ وغیرہ جیسے اہداف کو حاصل کریں ۔ جموں و کشمیر بھی یو ٹی حکومت کے تیار کردہ کلینڈر کے مطابق 2024 میں ہر گھر جل کا ہدف حاصل کر لے گا ۔ وزیر نے بتایا کہ فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کا بجٹ بڑھ کر 137 فیصد ہو گیا ہے جو اس حکومت کی ایک اور تاریخی کامیابی ہے ۔وزیر موصوف نے بتایا کہ ملک میں 24 لاکھ فوڈ پروسیسنگ یونٹس ہیں جن میں سے 2 لاکھ فوڈ پروسیسنگ یونٹس کو 10 ہزار کروڑ کی لاگت سے اپ گریڈ کیا جائے گا جو کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کیلئے ایک اچھی خبر ہے جو فوڈ پروسیسنگ یونٹ چلا رہے ہیں ۔ وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ میڈیا کے ذریعے معلوماتی مہم شروع کرنا وقت ک ضرورت ہے تا کہ لوگ حکومت کی طرف سے شروع کی گئی مختلف اسکیموں سے واقف ہوں ۔ وزیر نے سدل اور پنجال دیہاتوں کی ایک واٹر سپلائی اسکیم کا بھی سنگِ بنیاد رکھا جس کی تخمینہ لاگت 415.68 لاکھ روپے ہے ۔