سرینگر //جموں میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ایک مرتبہ پھر ڈرون کی نقل و حمل دیکھنے کے بعد وہاں تعینات فورسز کی فائرنگ کے بعد وہ واپس چلا گیا ۔ اس ضمن میںملی تفصیلات کے مطابق سوموار اور منگل کی درمیانی رات کو جموں میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی ڈورن کی نقل و حمل دیکھی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بین الاقوامی سرحد پر بارڈر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے پاکستانی ڈرو ن پر اس وقت گولیاں برسائیں جب وہ بھارتی ہوائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش میں تھا ۔ ذرائع نے بتایا کہ جموں میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف اہلکاروں نے بھارتی ہوائی حدود میں داخل ہونے والے پاکستانی ڈرون کو مار گرانے کے لئے گولیاں چلائیں جس کے بعد و ہ واپس چلا گیا۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے بعد پورے علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے اور یہ دیکھا جا رہا ہے کہ ڈرونز نے واپسی سے قبل کچھ سامان وغیرہ مت ڈالا تاہم آخری اطلاع ملنے تک کوئی قابل اعتراض شے برآمد نہیں ہوئی ۔ یاد رہے کہ ہندوستان اور پاکستانی سرحد امن معاہدے کی پاسداری کا رواں برس دونوں ممالک نے اتفاق کیا تھا۔ جب سے سرحدوں پر خاموشی چھائی ہوئی ہے ۔