جموں//کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی اور پنچایتی راج مندیپ کور نے آج جموں ضلع کے بلاک آر ایس پورہ کی گرام پنچائت گیگیان میں سوچھ بھارت مشن گرامین ( ایس بی ایم ۔ جی ) کے تحت تعمیر کردہ جموں و کشمیر کے پہلے فعال گوبردھن پلانٹ کا اِفتتاح کیا ۔ اِس موقعہ پر ڈائریکٹر رورل سینی ٹیشن جے اینڈ کے ، چیئر مین بلاک ڈیولپمنٹ کونسل آر ایس پورہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر دیہی رورل سینی ٹیشن جموں ، اے سی پی جموں ، ایس ڈی ایم آر ایس پورہ ، بی ڈی او آر ایس پورہ ، پی آر آئی اور مقامی رہائشی موجود تھے ۔ یہ پروجیکٹ فلوٹنگ ڈرم ماڈل پر مبنی ہے اور اس پر 15 لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے جسے ایس بی ایم ۔ جی کے ذریعے 14 ویں مالی کمیشن کے ساتھ مل کر فنڈ کیا گیا ہے ۔ ایچ ڈی پی ای پائپس کے ذریعے تقریباً 20 گھرانے پلانٹ سے جُڑے ہوئے ہیں ۔ مستقبل قریب میں آنگن واڑی مراکز کے ساتھ ساتھ سکولوں کو بھی اس پروجیکٹ سے جوڑا جائے گا ۔ گوبردھن مویشیوں اور نامیاتی کچرے کے محفوظ انتظام سے متعلق جن اندولن کو ایس بی ایم ( جی ) فیز II کے تحت قومی ترجیحی پروگرام کے طور پر آگے بڑھایا جا رہا ہے ۔ اس کا مقصد گاؤں کو ان کے مویشیوں اور بائیو ڈیگریڈیبل کچرے کے موثر طریقے سے انتظام کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے ۔ یہ دیہاتوں کو اپنے فضلے کو دولت میں تبدیل کرنے ، ماحولیاتی صفائی کو بہتر بنانے اور بیماریوں کو روکنے میں بھی مدد کرتا ہے ۔ پلانٹ سے پیدا ہونے والی گیس کو یہ گھرانے کھانا پکانے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں اور تیار شدہ کھاد کو فائدہ اٹھانے والے کھیتوں میں استعمال کر سکتے ہیں ۔ بعد میں ڈائریکٹر رورل سینی ٹیشن جے اینڈ کے نے پلانٹ سے منسلک گیس کا چولہا روشن کیا اور اثاثہ سے مستفید ہونے والے مختلف گھرانوں کا دورہ کیا ۔