جموں//جموںوکشمیر یوٹی کے تمام 109 میڈیکل بلاکوں میں ’ بلاک ہیلتھ میلہ شروع ہو جو 30؍ اپریل 2020ء تک جاری رہے گا۔ہیلتھ میلے کا بنیادی مقصد صحت و خاندانی بہبود کے مختلف پروگراموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔بلاک آر ایس پورہ کا ہیلتھ میلہ ضلع جموںمیں آج نیشنل ہیلتھ مشن جے اینڈ کے نے دیگر محکموں آیوش ، آئی سی ڈی ایس ، سٹیٹ ہیلتھ ایجنسی ، پی ایچ اِی ، سپورٹس ،فوڈ اینڈ ڈرگ کنٹرول آرگنائزیشن کے اِشتراک سے منعقد کیا گیا۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر نیشنل ہیلتھ اَتھارٹی ڈاکٹر آر ایس شرما نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری صحت و طبی تعلیم وویک بھرد واج کے ساتھ میلے کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر صوبائی کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لنگر ، ضلع ترقیاتی کمشنر جموں انشل گرگ ، مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم جے اینڈ کے،سی اِی او سٹیٹ ہیلتھ ایجنسی آیوشمان بھارت یاسین محمد چودھری ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر سلیم الرحمان ، سٹیٹ نوڈل آفیسر این ایچ ایم جموںوکشمیر ڈاکٹر شفیع کوکا ، ڈویژنل نوڈل آفیسر این ایچ ایم جموں صوبہ ڈاکٹر پروین یوگراج اور دیگر ڈویژنل ضلع اور بلاک اَفسران و ملازمین موجود تھے۔مہمان خصوصی نے دیگر معززین کے ساتھ مختلف سٹالوں کے سیٹ اَپ اور پیش کی جانے والی مختلف خدمات کا ایک چکر لگایا ۔ اِس میلے کے دوران عوام کی جانب سے زبردست اور پُر جوش ردِّعمل دیکھنے میں آیا۔ آیوشمان بھارت ڈیجیٹل ہیلتھ مشن کے تحت زائد اَز 1000 لوگوں نے اِی سنجیوانی جیسی خدمات حاصل کیں۔ جیسے کہ ٹیلی آنسلٹیشن ، گولڈن کارڈ جنریشن جہاں فوری گولڈ ن کارڈ بنائے گئے اور مستحقین میں تقسیم کئے گئے ،آیوشمان بھارت ڈیجیٹل ہیلتھ مشن کے تحت اے بی ایچ اے آئی ڈی بنائے گئے اور رجسٹریشن کئے گئے، حاملہ خواتین کی اچھی آبادی کو آر سی ایچ سکیموں تحت رجسٹر کرتے ہوئے دیکھا گیا، گائناکالوجی ، پیڈیاٹرک ، اِی این ٹی ، میڈیسن ، ڈینٹل ، آرتھو پیڈک ، فزیو تھراپی اور آیوش کی او پی ڈی خدمات ایلو پیتھک اور آیور ویدک دونوں طرح کی مفت ادویات فراہم کی گئیں جو عوام میں تقسیم کی گئیں۔این سی ڈی سکریننگ کے تحت بلد شوگر اور بی پی کی نگرانی کی گئی ۔ صحت مند طرزِ زندگی کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کی گئی اور آیوش بینر کے تحت ہنر مند یوگ پیشہ ور اَفراد کے ذریعے عام لوگوں کو تربیت دی گئی ۔ مختلف دوائوں اور جڑی بوٹیوں کے پودے نمائش کے لئے رکھے گئے تھے اور اِستفساری سیشن کا اِنعقاد کیا گیا جہاں عام طور پر دستیاب پودوں اور جڑی بوٹیوں کے مختلف اِستعمال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میلے کے دوران کووِڈ۔ 19 ٹیکہ کاری سہولیت بھی فراہم کی گئی۔