سرینگر / / سرحدوں پر تعینات فورسز اہلکاروں کو اُس پار سے ہونی والی ہر کوشش پر کڑی نگاہ بنائے رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے سرحدی حفاظتی فورس( بی ایس ایف ) کے ڈائریکٹر جنرل بی ایس ایف نے واضح کیا ہے کہ سرحدوں پر پاکستان کی کسی بھی کارروائی کا بھر پور جواب دینے کیلئے تیار ہے ۔ ڈی جی بی ایس ایف پنکج کمار سنگھ نے کہا کہ سرینگر میں کو فورس کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا اور سری نگر میں کمانڈ کے مقامات کا دورہ کیا۔ بی ایس ایف حکام کے مطابق ڈی جی بی ای ایس ایف لائن آف کنٹرول سمیت پاکستان کے ساتھ بین الاقوامی سرحد پر فوجیوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور انہیں سخت چوکسی برقرار رکھنے کی ہدایت دی ۔ اس کے علاوہ بی ایس ایف کے ڈی جی نے سرینگر میں امن و امان کی صورتحال کو بنائے رکھنے کیلئے تعینات اہلکاروںکا بھی معائنہ کیا اور کشمیر کی سرحدوں پر دیگر سیکٹروں میں تعیناتی کے بارے میں حکام سے تفصیلات حاصل کر لی ۔ اس موقعہ پرانہوںنے کہا کہ بی ایس ایف کو عسکریت پسندوں کی طرف سے ایک سخت چیلنج کا سامنا ہے جو ملک میں داخل ہونے اور ہماری داخلی سلامتی کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر فوج چوکس ہے اور کسی بھی کارروائی کا جواب دینے کیلئے بی ایس ایف تیاری کی حالت میں ہے ۔ انہوں نے کہا اگر چہ جنگجو دراندازی کی بھر پور کوشش کرتے ہیں اور خفیہ اداروں کی جانب سے جو اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ان کے مطابق بڑی تعداد میں جنگجو دراندازی کے ذریعے اس طرف آنے کی تاک میں ہیں ۔ پنکج کمار سنگھ نے کہا کہ پاکستان ڈوران کا استعمال کرکے جموں کشمیر میں اسلحہ ، منشیات اور دیگر سامان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے تاہم سرحدوں پر بی ایس ایف متحرک ہے اور پاکستان کی کسی بھی کارروائی کا بھر پور انداز میںجواب دیا جا رہا ہے ۔